Nawaiwaqt:
2025-07-26@22:16:00 GMT

ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کیلئے بلاول امریکا روانہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کیلئے بلاول امریکا روانہ

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے. جہاں مختصر قیام کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔  ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی ذاتی سیکیورٹی ٹیم بھی موجود ہے۔ وہ امریکا میں مختلف ملاقاتوں میں شرکت کریں گے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ناشتے میں بھی شریک ہوں گے۔  بلاول بھٹو زرداری پرواز EK601 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے اور امریکا کے بعد وہ جرمنی بھی جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بعض اہم مصروفیات کے باعث اچانک بلاول بھٹو کے امریکا روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔بلاول بھٹو زرداری اہم مصروفیت کی وجہ سے دبئی جانے کا پروگرام اچانک ملتوی کرکے کراچی ائیرپورٹ سے واپس بلاول ہاؤس  چلے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری

پڑھیں:

گورنر سندھ سے زمبابوے کے سفیر کی ملاقات، کراچی میں اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے زمبابوے کے سفیرTitus M. J. Abu Basutu نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ سفارتی تعلقات، تجارتی تعاون اور باہمی سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔زمبابوے کے سفیر نے گورنر سندھ کو کراچی میں اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جسے گورنر سندھ نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جن سے زمبابوے سمیت افریقی ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی و تجارتی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے تاکہ ترقی، خوشحالی اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکی․ ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ سے زمبابوے کے سفیر کی ملاقات، کراچی میں اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت
  • صدر زرداری کی70ویں سالگرہ  آج منائی جائیگی
  • ’’ہیپی برتھ ڈے صدر زرداری‘‘،70 ویں سالگرہ پر بلاول،بختاور،آصفہ، فریال اور جیالوں کی مبارکباد
  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں روانہ
  • آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ
  • اپیلز کورٹ: ٹرمپ کا پیدائشی شہریت ختم کرنے کا صدارتی حکم غیر آئینی قرار
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا
  • پاکستانی زائرین کیلئے بارڈرز کھولے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی