شاہد کپور نے سلمان خان پر تنقید کے الزامات پر وضاحت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں اپنے ایک تبصرے کے حوالے سے وضاحت دی ہے جس میں انہوں نے کچھ اداکاروں کو "خود پر زیادہ فخر کرنے والا" کہا تھا۔
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہوئیں کہ شاہد کا اشارہ سلمان خان یا کارتک آریان کی جانب تھا، تاہم شاہد نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
28 جنوری کو شاہد کپور اپنی فلم دیوا کی شریک اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ ایونٹ میں شریک ہوئے۔ ایک تفریحی ریپڈ فائر راؤنڈ میں شاہد سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا تبصرہ سلمان خان کی طرف تھا؟
شاہد نے جواب دیا: "ہاں، لیکن مجھے دو تین لوگوں نے میسج کیا یہ سوچ کر۔ میں تو بس ایسے ہی بات کر رہا تھا، سوچا بھی نہیں تھا۔ لیکن اگر مجھے تنقید کرنی ہو، تو وہ کسی ایسے شخص پر کبھی نہیں ہوگی جو اتنے سینئر ہوں، اتنے مستحکم ہوں، اور جن کے لیے میرے دل میں اتنی عزت ہو۔ یہ صرف کلیئر کرنے کے لیے!"
شاہد کپور کی نئی فلم دیوا 31 جنوری 2025 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ ایک زبردست ایکشن تھرلر ہے جسے مشہور ملیالم فلم ساز روشن اینڈریوز نے ڈائریکٹ کیا ہے، اور اسے زی اسٹوڈیوز اور رائے کپور فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک انتہائی اہم سین محدود عملے کے ساتھ خفیہ طور پر فلمایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، یہ سین کہانی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اور اس کی شدت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن احتیاط برتی گئی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہد کپور
پڑھیں:
’’ڈیجیٹل کریئیٹرز جہنمی ہیں؟‘‘ زاہد احمد کا ’’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘‘
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیان کے حوالے سے واضح وضاحت دیتے ہوئے اپنے الفاظ پر معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیان کا مطلب غلط سمجھا گیا اور انہوں نے جذبات میں آکر کچھ ایسے الفاظ استعمال کیے جو درست نہیں تھے۔
زاہد احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ پوڈکاسٹ میں سوشل میڈیا کے موجدین کے بارے میں بات کر رہے تھے نہ کہ ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں۔ انہوں نے کہا ’’میں نے انہیں جہنمی کہا، جو میری غلطی تھی، مجھے افسوس ہے کیونکہ میں نے جذبات میں آکر بات کی۔‘‘
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی کے جنت یا جہنم کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے، کیونکہ یہ اللہ کا کام ہے۔ زاہد نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی بات درست کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان سے بہت سے نوجوان متاثر ہوتے ہیں اور وہ دین سے متعلق غلط پیغام نہیں دینا چاہتے۔
View this post on Instagramاداکار کی اس وضاحت پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی صارفین نے زاہد احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کرنا ایک بہادرانہ عمل ہے اور انہوں نے عاجزی دکھا کر اپنی عظمت ثابت کی۔
دوسری طرف کچھ صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ زاہد احمد کا ’’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘‘ ہوگیا ہے، یعنی انہوں نے عوامی ردعمل کے بعد اپنا مؤقف بدل لیا۔ کچھ صارفین نے زاہد احمد اور ٹک ٹاکرز دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، یہ کہتے ہوئے کہ دونوں فریق اپنی حد سے تجاوز کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب زاہد احمد کے ایک پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی۔ ان کی اس وضاحت نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ پوری ڈیجیٹل کمیونٹی کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔