عمران خان اور علی امین گنڈا پور کی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ صوبے میں بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بات پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکینِ اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے سفارش کرتے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفرز خود کرواتے ہیں، شکایتیں میرے خلاف کرتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام کا بوجھ کم ہو، اس لیے پارٹی عہدہ آپ سے لیا تاکہ آپ گڈ گورننس پر توجہ دے سکیں، آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں، گورننس کو بہتر کریں۔ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میری مکمل سپورٹ ہے، آپ کو مکمل اختیار حاصل ہے، صوبے میں مبینہ کرپشن اور بیڈ گورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے معاون خصوصی اینٹی کرپشن سے ملاقات کی اور کہا کہ کے پی میں کرپشن کا خاتمہ کریں، آپ کو مکمل اختیار ہے، جو بھی کرپشن میں ملوث ہے، قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
ایک اور مسافر طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی کہا کہ
پڑھیں:
اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔
اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔