ٹرمپ کے خصوصی ناشتے میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو امریکا روانہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی ذاتی سیکیورٹی ٹیم بھی موجود ہے، وہ امریکا میں مختلف ملاقاتوں میں شرکت کریں گے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ناشتے میں بھی شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں مختصر قیام کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی ذاتی سیکیورٹی ٹیم بھی موجود ہے، وہ امریکا میں مختلف ملاقاتوں میں شرکت کریں گے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ناشتے میں بھی شریک ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری پرواز EK601 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے اور امریکا کے بعد وہ جرمنی بھی جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بعض اہم مصروفیات کے باعث اچانک بلاول بھٹو کے امریکا روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری اہم مصروفیت کی وجہ سے دبئی جانے کا پروگرام اچانک ملتوی کرکے کراچی ائیرپورٹ سے واپس بلاول ہاؤس چلے گئے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
سیاحوں اور مقامی افراد کے ریسکیو کیلئے پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز
تصویر بشکریہ سرکاری میڈیاپاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز سے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے 125 مسافروں کو ریسکیو کر کے نور خان ایئربیس منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔
سی 130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نورخان ایئربیس سے قادری بیس پہنچا تھا۔
پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔