اسلام  آباد:پاکستان کے دورے پر موجود امریکی وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں امریکی سرمایہ کاروں کے ایک اعلیٰ سطح کے  وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان آکر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ یہاں کے لوگ ذہین اور محنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات تاریخی ہیں اور اب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی اور کچھ عناصر نے پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔ صدر جو بائیڈن کے دور میں افغانستان سے امریکا کا انخلا غلط طریقے سے کیا گیا، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوئے۔

جینٹری بیچ نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار مصنوعی ذہانت، رئیل اسٹیٹ اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی سفارت کاری کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع تلاش کرنے کے لیے آیا ہے۔

جینٹری بیچ نے مزید کہا کہ رچرڈ گرینیل پاکستان کے عدالتی نظام کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں انصاف کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے مواقع موجود ہیں۔انہوں نے صدر ٹرمپ کو شاندار اور محنتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اقتصادی سفارت کاری کا ایجنڈا پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پاکستان میں جینٹری بیچ کی سرمایہ انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پولینڈ کی پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی تیل و گیس سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، ماہرین
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، معدنی ماہرین
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • گوگل کا برطانیہ میں 6.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ