پروپیگنڈے یا غلط معلومات کی مذمت کرتےہیں ‘امریکی پاکستانی ایڈووکیسی گروپ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
واشنگٹن(آن لائن)امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (APAG) کا کہنا ہے کے کچھ حالیہ پیش رفت کے پیش نظر، ہم کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے یا غلط معلومات کی مذمت کرتے ہیں جو پاکستان یا اس کے لوگوں کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بناتی ہے۔ اس طرح کے بیانیے، جن کی جڑیں اکثر دقیانوسی تصورات یا سیاسی تعصب پر مبنی ہوتی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آرمی چیف کیخلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیان واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے اور پاکستان آرمی چیف کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے واٹس ایپ گروہ میں پاک فوج اور آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سکردو سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آرمی چیف کیخلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیان واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے اور پاکستان آرمی چیف کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔