بی پی ایل میں حیدر علی کی دھواں دار بیٹنگ، لگاتار 4 چھکے مار کر ٹیم کو میچ جتوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) 11 میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔بدھ کو بنگلادیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رانگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی۔ رانگپور رائیڈرز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔
چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور چوکا شامل تھا۔چٹاگانگ کنگز نے رانگپور رائیڈرز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی، شاندار بیٹنگ کرنے پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
لامحدود پاپ کارن کی پیشکش، سعودی شہری پتیلے لیکر سینما پہنچ گئے،ویڈیو وائرل
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حیدر علی نے گیندوں پر
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 12 ویں میچ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔
واضح رہے ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے اور اس کو اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے جبکہ لاہور قلندرز تین میں سے دو میچز جیتنے کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
اسکواڈ:
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، زمان خان، آصف آفریدی