وفاق کی جانب سے حساب مانگنے پر حکومت خیبرپخونخوا نے بھی وفاق سے حصہ نہ ملنے کا جواب مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
وفاق کی جانب سے صوبے کو وفاق سے مختلف مدوں میں ملنے والی رقم کا حساب مانگنے پر حکومت خیبرپخونخوا نے بھی وفاق کے ذمے این ایف سی، بجلی کے خالص منافع اور دیگر مدوں میں حصہ نہ ملنے کا حساب کتاب مانگ لیا۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا کو ٹیوشن کی ضرورت ہے، گورنر جو حساب کتاب مانگ رہے ہیں، اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، گورنر بھی ہمیں حساب دیں کہ وفاق صوبے کا حق کیوں روکا ہوا ہے، قبائلی علاقوں کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا وعدہ کیا گیا، ابھی تک چھ سو ارب روپے ملے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبہ اپنے 50 ارب روپے خرچ چکا ہے، نیٹ ہائیڈر پرافٹ میں 15سو ارب روپے بنتے ہیں دو ارب روپے ملے۔
ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ٹیوشن لین کی ضرورت ہے کیونکہ وہ کبھی خیبرپختونخو اسمبلی کے رکن نہیں رہے، یہ حساب کتاب اسمبلی میں پیش ہوتے رہتے ییں، ان کے بھائی اسمبلی میں ہیں تو ان کے ذریعے وہ ریکارڈ منگوا سکتے ہیں، صوبائی حکومت ہو یا وفاقی اخراجات بجٹ کی کتابوں میں موجود ہوتے ہیں اخراجات اورآمدنی کے ریکارڈ کے بغیر نظام چل ہی نہیں سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا جن مدوں کی بات کررہے ہیں وہ 2011 سے 2024 کے حوالے سے ہیں، اگر سالانہ حساب لگایا جائے تو 30 سے 35 ارب روپے روپے بنتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق نے صوبے کو ایک فیصد حصہ دینے کا اعلان کیا تھا، یہ اعلان سوات آپریشن کے حوالے سے تھا، سوات آپریشن کے نتیجے میں جو افراد بے گھر ہوئے، انفاسٹرکچر کو نقصان ہوا یہ رقم سوات آپریشن کے بعد بحالی کے لیے تھی۔
مزمل اسلم نے کہا کہ اس کا کہی بھی یہ زکر نہیں ہے کہ یہ پیسہ جنگ لڑنے یا سیکورٹی کے لیے خرچے کرنے ہیں، اس سال 93 ارب روپے ملے، 140 ارب پولیس سیکورٹی پر خرچ کیے گئے 50 ارب روپے صوبے نے لگائے ہیں، 25 ویں ترمیم کے بعد قبائلی علاقے صوبے میں ضم ہوئے تو 104 ارب روپے خرچ ہوئے وفاق نے 66 ارب روپے دینے تھے 44 ارب روپے صوبے نے اپنے شامل کیے، اگر 93 ارب ملے 2سو ارب روپے صوبے کے لگے۔
ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں تین فیصد اضافی فنڈز دینے کا وعدہ کیا گیا جو ایک ہزار ارب روپے بنتے ہیں اس میں ابھی سے تک چھ سو ارب روپے بنتے ہیں چھ سالوں میں 105 ارب روپے ملے ہیں، یہاں بھی 5سو ارب روپے کم دیے گئے، بجلی کے خالص منصوبے کی مد میں 1500ارب روپے بنتے تھے دو سو ارب روپے پہنچ گئے، گورنر کو حساب کتاب مل جائے گا صوبے کے وفاق کے زمے جو رقم بنتی ہے اس کا حساب کتاب کون دے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارب روپے ملے حساب کتاب کے لیے
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ قومی سلامتی اجلاس کے بعد ہم بھارت کو جامع جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں اضافہ، خواجہ آصف کی بائیکاٹ مہم چلانے والی پی ٹی آئی پر تنقید
پہلگام سیاحتی مقام پر حالیہ حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کہیں بھی ہر قسم کی دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔
بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے کسی بھی جارحانہ اقدام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پہلگام خواجہ محمد آصف سندھ طاس وزیر دفاع وزیر دفاع خواجہ محمد آصف