انجمن تاجران کوئنس روڈ کی آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) آل سکھر تاجر اتحاد میں شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کی شمولیت کا سلسلہ مسلسل جاری ، انجمن تاجران کوئنس روڈ نے شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے مختلف تنظیموں کا آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، یونین انجمن تاجران کوئنس روڈ کے صدر سید فراز علی، جنرل سیکرٹری ایاز احمد دایو نے دیگر عہدیداران سمیت آل سکھر تاجر اتحاد کے شبیر میمن، پرویز چنہ، انور کمال بلوچ کی موجودگی میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر آل سکھر تاجر اتحاد کے عہدیداروں نے انجمن تاجران کوئنس روڈ کے عہدیداران کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے اتحاد ناگزیر ہے، اتحاد میں شامل ہونے والی ہر تنظیم کو مساوی اہمیت دی جائے گی اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی، انجمن تاجران کوئنس روڈ کے صدر، جنرل سیکرٹری، سینئر نائب صدر آفتاب شیخ، نائب صدر سراج ملک، جوائنٹ سیکرٹری فہیم بھٹی ، خزانچی محمد وسیم عباسی، پریس سیکرٹری عثمان صدیقی سمیت دیگر عہدیداروں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آل سکھر تاجر اتحاد تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ا ل سکھر تاجر اتحاد اتحاد میں
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ یکم نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا 1 نومبر 1947ء کو پاکستان سے الحاق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، یکم نومبر کو گلگت کے بہادر سپوتوں نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرکے پاکستان سے الحاق کیا، 1 نومبر کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور آزادی کی یاد دلاتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان سے محبت اور وابستگی کی شاندار مثال قائم کی، منفرد محلِ وقوع کے باعث گلگت بلتستان دفاعی، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔