وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور چیمپئنز ٹرافی انتظامات پر بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم سے وزیر داخلہ نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک میں امن و امان اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے حالیہ دورۂ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
ملاقات میں انہوں نے وزیرِ اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیرِ اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار کو سراہا۔ ملاقات میں محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملاقات میں محسن نقوی آگاہ کیا
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔