’دعا کررہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو دریا سے نکال لے‘، امریکی طیارے میں سوار خاتون کے شوہر کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
طیارے میں سوار ایک خاتون کا شوہر ہوائی اڈے پر اس کا انتظار کر رہا تھا جس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھی جس نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی اسے میسج کیا تھا اور اس میں لکھا تھا کہ ہم 20 منٹ میں لینڈ کرنے والے ہیں۔
اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو فوراً دریا سے نکال لے‘۔
#NEW: A man waiting at the airport tells us that his wife was onboard the plane involved in the crash at DCA.
"I'm just praying that someone is pulling her out of the river right now” @wusa9
pic.twitter.com/FIwnMCIFBP
— Alexis Wainwright (@AWainwrightTV) January 30, 2025
واضح رہے کہ امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ، فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد قریبی دریا میں گرگیا، ابتدائی اطلاعات تک ریسکیو ٹیموں نے 20 لاشیں اور 4 زخمیوں کو پانی سے نکال لیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر لائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق حادثہ شام 5 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا، جب طیارے کی رفتار 166 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس سے 5 کلومیٹر دور امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم، درجنوں ہلاک، تحقیقات شروع
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 64 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد پوٹومیک دریا میں گرگیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 60 مسافر جبکہ 4 عملے کے افراد سوار تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
طیارے سے ٹکرانے والے فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار سوار تھے، حادثے کے بعد ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
طیارہ حادثہ واشنگٹن ائیرپورٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: طیارہ حادثہ واشنگٹن ائیرپورٹ فوجی ہیلی کاپٹر طیارے میں کے مطابق
پڑھیں:
’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل
پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ کی اچانک وفات سے شوبز انڈسٹری کے فنکار اور ان کے مداح گہرے صدمے میں مبتلا ہیں۔ ننھے فنکار شیراز اور مسکان نے بھی عمر شاہ کے حوالے سے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے پیارے دوست کو یاد کرتے ہوئے غم کا اظہار کیا ہے۔
شیراز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ عمر شاہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے، ان کا کہنا تھا کہ شانِ رمضان میں سب سے اچھا بچہ عمر تھا، وہ کسی کو تنگ نہیں کرتا تھا۔ والدین کا کہنا مانتا تھا اور مجھے اور مسکان کو بہت پیار کرتا تھا، اس سال جب ہم شانِ رمضان سے واپس آ رہے تھے تو اس کو بہت دکھ ہو رہا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)
مسکان نے اپنے بھائی سے پوچھا کہ عمر کہاں چلا گیا ہے، شیراز نے کہا کہ وہ اللہ کے پاس چلا گیا ہے۔ مسکان نے پوچھا کہ وہ کب واپس آئے گا جس پر شیراز نے جواب دیا کہ اب عمر شاہ اب کبھی واپس نہیں آئے گا وہ ہمیشہ اللہ کے پاس ہی رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا
واضح رہے کہ عمر شاہ بھی معروف انفلوئنسر تھے۔ گزشتہ برس جولائی میں ان کی طویل سرجری ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر ان کی صحت میں بہتری کی خبریں آئیں تاہم مزید وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پھر خرابی کی طرف مائل ہوئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق عمر شاہ کو قے آئی جو اس کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور انفلوئنسر کا انتقال ہوگیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد شاہ شانَ رمضان شیراز عمر شاہ عمر شاہ انتقال مسکان وسیم بادامی