کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کی شادی کرانے کیلیے آنٹی سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی:
امریکا سے لڑکے کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی کا معاملہ حل نہیں ہوا لیکن ایک آنٹی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس لڑکی کی شادی کرادیں گی اور دعویٰ کیا کہ ہمارے علاقے کی بہو ہے ہمیں ان سے ملنے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ باہر نکالو ہمارے ایریا کی بہو ہے، ہماری بہو ہے ان کو باہر نکالو، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی شادی کس کے ساتھ کروائیں گی تو انہوں نے کہا کہ بہت سارے مل جائیں گے۔
ان سے پوچھا گیا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون کا مطالبہ کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں نہیں پتا، مطالبہ تو اس وقت پتا چلے گا جب اس کو سامنے لاکر دکھاؤ گے، ہمیں کیا پتا مطالبہ کیا ہے اور بچے چھوڑ کر کیوں آئی ہے، کیا یہاں کم ہیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ شادی کرانے کے لیے یہاں بہت ہیں، پاکستانی جو کرتے ہیں وہ بے وقوف ہیں، امریکا نوٹوں کے لیے جا رہے ہیں وہ کالی یا گوری کے لیے نہیں جا رہے ہیں۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/628962682943722/
امریکا چھوڑ کر پاکستان آئی ہیں تو خاتون نے بتایا کہ کچھ بھی ہوگا مال کے لیے کیا ہوگا بغیر مال کرتے نہیں ہیں، ہم نے ان کو دیکھا نہیں ہے اور کچھ بھی نہیں جانتے ہیں، مال کے لیے کیا ہوگا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی خاتون نے بتایا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے ، دس دفعہ اندر گئی ہوں لیکن ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے لڑکی تو آجائے، ان سے بات کریں گے کہ بھئی تیرا ڈیمانڈ کیا ہے اور تیری ویلیو کتنی ہے اور انگریزی میں کہا کہ میں ڈاکٹر ہوں اور چیک کرنا چاہتی ہوں
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کے لیے کہا کہ ہے اور
پڑھیں:
کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔یاد رہے کہ دلہا اپنی شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔جہانزیب کی پراسرار گمشدگی سے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے، ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔