Express News:
2025-11-05@01:34:11 GMT

سعودی شہزادی وطفہ بنت محمد السعود انتقال کرگئیں

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

RIYADH, SAUDI ARABIA:

سعودی عرب کی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی وطفہ بنت محمد السعود انتقال کرگئیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہی محل سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ شہزادی وطفہ بنت محمد آل عبدالرحمان السعود کا انتقال ہوگیا ہے۔

شاہی بیان میں کہا گیا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ دارالحکومت ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عراق جنگ کے محرک سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی انتقال کرگئے

امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی جو سنہ 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے مرکزی منصوبہ ساز تصور کیے جاتے تھے 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اریکا کرک کی گلے لگنے کی ویڈیو وائرل، شادی کی قیاس آرائیاں

ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ پیر کی رات نمونیا اور قلبی و شریانی امراض کی پیچیدگیوں کے باعث چل بسے۔

ڈک چینی ایک وقت میں امریکی تاریخ کے سب سے بااثر نائب صدور میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے سنہ 2001 سے سنہ 2009 تک صدر جارج ڈبلیو بش کے نائب کے طور پر خدمات انجام دیں۔

وہ واؤمنگ سے ریپبلکن پارٹی کے رکنِ کانگریس اور سابق وزیرِ دفاع بھی رہ چکے تھے۔

چینی نے اپنی سیاسی زندگی میں امریکی صدارتی اختیارات کے اضافے کے لیے بھرپور کوشش کی۔

مزید پڑھیے: ممکن ہے صدارتی انتخابات پھر سے لڑوں، سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس

وہ وائٹ ہاؤس میں ایک طاقتور قومی سلامتی ٹیم کے سربراہ رہے جس نے متعدد بار پالیسی سازی میں صدر سے بھی زیادہ اثر و رسوخ دکھایا۔

عراق جنگ کا معمار

ڈک چینی عراق پر حملے کے سب سے بڑے حامیوں میں سے تھے۔

انہوں نے سنہ 2003 میں عراق میں مبینہ طور پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کا دعویٰ کیا جسے بعد میں غلط ثابت کیا گیا۔

انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ امریکی فوج کو عراق میں آزاد کنندگان کے طور پر خوش آمدید کہا جائے گا تاہم یہ جنگ تقریباً ایک دہائی تک جاری رہی۔

چینی کو اس پالیسی پر اپنے کئی ساتھیوں بشمول سابق وزرائے خارجہ کولن پاؤل اور کونڈولیزا رائس سے سخت اختلافات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے دہشتگردی کے مشتبہ افراد پر سخت تفتیشی طریقے جن میں واٹر بورڈنگ اور نیند کی محرومی شامل تھے کی بھی حمایت کی جنہیں بعد ازاں امریکی سینیٹ اور اقوامِ متحدہ نے تشدد قرار دیا۔

سیاسی و خاندانی وراثت

ڈک چینی کی بیٹی لِز چینی بھی امریکی ایوان نمائندگان کی رکن رہ چکی ہیں۔ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مؤقف اختیار کیا اور 6 جنوری سنہ 2021 کو امریکی کانگریس پر حملے کے بعد ان کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا جس کے نتیجے میں انہیں اپنی نشست سے محروم ہونا پڑا۔

ڈک چینی نے اس پر اپنی بیٹی کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سنہ 2024 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو ووٹ دیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی جمہوریت کے لیے اب تک کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔

قلبی امراض، متنازعہ وراثت

چینی کو اپنی جوانی سے ہی دل کے عارضے لاحق تھے اور انہوں نے 37 برس کی عمر میں پہلا ہارٹ اٹیک برداشت کیا۔ سنہ 2012 میں ان کا دل کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

ان کا کردار سنہ 2018 کی ہالی ووڈ فلم’ Vice’ میں اداکار کرسچن بیل نے ادا کیا تھا جنہوں نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتتے ہوئے طنزیہ طور پر کہا کہ میں نے یہ کردار ادا کرنے کے لیے شیطان سے رہنمائی لی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی حملے سے قبل امریکی نائب صدر نے بھارت کو کیا پیغام دیا؟

ڈک چینی اپنی سخت گیر پالیسیاں، غیر متزلزل مؤقف اور امریکا کی عالمی پالیسی پر گہرے اثر کی وجہ سے ہمیشہ ایک متنازع مگر فیصلہ کن رہنما سمجھے جاتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی نائب صدر ڈک چینی امریکی نائب صدر ڈک چینی کا انتقال

متعلقہ مضامین

  • اسداللہ بھٹو کے بھائی کی اہلیہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں
  • عراق جنگ کے محرک سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی انتقال کرگئے
  • سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • خدمات اور وفاداری کا اعتراف، عمان کی جانب سے 45 افراد کو شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری
  • سعودی ولی عہد 18نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے
  • ‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ جیسی یادگار فلموں کی اداکارہ ڈایان لیڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے
  • شہزادہ ولیم  چچا اینڈریو کے خلاف سخت اقدام پر کیوں خوش ہیں؟
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے