سجاول: نصر اللہ کھٹی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سجاول (نمائندہ جسارت) ماضی کی معروف شخصیت واپاری ایسوسی ایشن کے سابق رہنما، پریس کلب کے بانی ممبر سینئر صحافی مرحوم محمد صدیق کھٹی کے فرزند اور سینئر صحافی ہدایت اللہ کھٹی اور امان اللہ کھٹی کے بھائی نصر اللہ کھٹی مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے، مرحوم کو گزشتہ روز آبائی قبرستان بخاری میں دفنا دیا گیا، نمازِ جنازہ میں مذہبی، سیاسی، سماجی اور تاجر تنظیموں، عام شہریوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم نے 2 بیٹے ایک بیٹی اور اہلیہ کو سوگوار چھوڑا ہے، مرحوم صحافی عمران کھٹی اور کامران کھٹی کے چچا اور پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری ندیم شہزاد کھٹی کے کزن تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فلسطینی صحافی نے امداد جمع کرنیوالی پاکستانی تنظیموں کو بے نقاب کر دیا
جلال الفراء نے پروگرام کے آخر میں اس بات پر گہرے دکھ کیساتھ شکوہ کیا کہ پاکستان میں مختلف تنظیموں نے فلسطینیوں کے نام پر 150 ارب روپے چندہ جمع کیا ہے مگر غزہ کے مظؒلوموں تک ایک سوئی بھی نہیں پہنچی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز فلسطینی صحافی اور تجزیہ کار جلال محمود الفراء نے پاکستان کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے دل کا درد کھول بیان کر دیا۔ جلال الفراء نے پروگرام کے آخر میں اس بات پر گہرے دکھ کیساتھ شکوہ کیا کہ پاکستان میں مختلف تنظیموں نے فلسطینیوں کے نام پر 150 ارب روپے چندہ جمع کیا ہے مگر غزہ کے مظؒلوموں تک ایک سوئی بھی نہیں پہنچی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستانی تنظیمیں فلسطینیوں کے نام پر امداد جمع کرتی ہیں، لیکن وہ امداد فلسطینیوں تک نہیں پہنچتی۔ جلال الفراء نے مزید کہا کہ میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ فلسطینیوں کی لاشوں کیساتھ ایسا سلوک نہ کریں۔