موٹروے پولیس ایم 2 نے ایمانداری کی مثال قائم کردی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
فاران یامین: موٹروے پولیس ایم 2 نے ایمانداری کی ایک اور شاندار مثال قائم کرتے ہوئے 12 لاکھ سے زائد مالیت کی قیمتی اشیاء مالکان کے حوالے کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک ملائیشیا سے آنے والے شہری نے سکھیکی سروس ایریا میں اپنا قیمتی ایپل لیب ٹاپ اور دیگر آلات بھول دیا تھا جبکہ دوسرے واقعہ میں منڈی بہاؤالدین کا ایک شہری اپنا آئی فون سروس ایریا میں بھول آیا تھا۔
موٹروے پولیس نے ایمانداری کے ساتھ دونوں واقعات میں کھوئی ہوئی قیمتی اشیاء تلاش کیں اور انہیں متعلقہ مالکان کے حوالے کر دیا۔
گداگری کے روپ میں وارداتیں کرنے والا نوسر باز گداگر گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالی بارش 12 قیمتی جانیں نگل گئی: این ڈی ایم اے
---فائل فوٹونیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والی بارش کے باعث 12 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبہ کے پی میں 6 جبکہ صوبہ سندھ میں بارش سے 2 اموات ہوئیں، اموات فلش فلڈ، گھر گرنے اور ڈوبنے سے ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں سے اب تک 233 اموات ہوئیں اور 594 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 79 مرد، 42 خواتین اور 112 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ پنجاب میں مجموعی طور پر 135 اموات جبکہ 470 افراد زخمی، خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 56 اموات جبکہ 71 افراد زخمی ہوئے، سندھ میں مجموعی طور پر 24 اموات اور 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 16 اموات ہوئیں اور 4 افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں 1شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، اسلام آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔