اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مجوزہ دورہ پاکستان کی تیاریوںمیںمصروف ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔

حالیہ دنوںمیںسعودیہ کے اعلیٰ سطح کے تین وفود نے پاکستان کا دورہ کیااور متعلقہ حکام سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے مختلف پہلوؤںپر بات چیت کی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دین اسلام ، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر استوار تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور اپنے عزیز سعودی بھائیوں اور بہنوں کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نہایت گرم جوشی کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریاض کے حالیہ تاریخی دورے کے دوران انہیں اور پاکستانی وفد کو ملنے والے والہانہ استقبال اور محبت سے بھرپور مہمان نوازی کو اپنے لیے انتہائی خوشی اور افتخار کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کا ایک بار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی میرے ساتھ شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارا دورہ بے مثال محبت اور یادگار لمحات سے بھرپور رہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات دین اسلام، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں جو ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر سعودی عرب کے عظیم الشان ترقیاتی سفر پر فخر کرتے ہیں جو شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت افروز قیادت میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سعودی عرب عالمی برادری میں جس بلند مقام پر فائز ہے وہ اس بصیرت اور دانشمندی کی روشن مثال ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مئی 2025ئ میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت اور عوام کی طرف سے اظہار یکجہتی کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاکستانی عوام سعودی عرب کے معاشی تعاون کو بھی فراموش نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو سہارا ملا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتیہیں اور وہاں کی تعمیر و ترقی میں سرگرم عمل ہیں، پاکستانی برادری کی سعودی عرب میں خدمات دونوں برادر ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات، خوشحالی اور ترقی کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے قومی دن کے پر مسرت موقع پر میں پاکستان کی جانب سے یہ عزم دہراتا ہوں کہ ہم اس دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مملکت سعودی عرب کو ہمیشہ ترقی اور عظمت سے نوازے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب یمن کو 36کروڑ 80لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا
  • سپارکو آئندہ ماہ جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا
  • سعودی عرب کا قومی دن منانے کی تیاریاں، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا
  • وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
  • ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، سلمان علی آغا
  • شہزادہ محمد بن سلمان کی پردعوت پرمحمد شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نومبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے، اختیار ولی خان
  • سعودی عرب کی یمن کے لیے بھاری مالی امداد
  • پاک سعودیہ معاہدے کا دائرہ کار 6 ملکوں تک وسیع ہو سکتا ہے، سلمان غنی
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے ایک روز قبل ایران کی  اہم شخصیت نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی:صحافی کامران یوسف