ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں مری اور دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ ملک کے زیادہ تر میدانی علاقے سرد اور خشک رہیں گے، لیکن بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا، جہاں کچھ جگہوں پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور اس کے اطراف میں بھی موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں خشک اور سرد موسم برقرار رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور ان کے نواحی علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ، بونیر اور سوات میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقے سرد اور خشک رہیں گے، لیکن شمالی اضلاع میں شدید سردی محسوس ہو گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: بارش اور برفباری علاقوں میں
پڑھیں:
کراچی پر آج اور کل بادل چھائے رہیں گے، پیر سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
شہر قائد پر آج اور کل بادلوں کاڈیرا رہے گا جب کہ پیر سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آج اور کل یعنی اتوار کو شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہے گا۔
موسمیاتی آؤٹ لک کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
کراچی سمیت صوبے کے دیگر ساحلی مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بوندا باندی کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، جو مرطوب فضا کو مزید بھاری بنا سکتی ہے۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں جاری موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں دریائے سندھ کے گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں پانی کی آمد اور اخراج میں اضافہ ہوا ہے، جس پر متعلقہ ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم کوٹری بیراج پر پانی کی سطح اور بہاؤ تاحال معمول کے مطابق ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم سے متعلق اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔