بد ترین سیاسی انتقام اورجیل کی صعوبتوں کے باجود عمران خان پر عزم : مسرت جمشید
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بد ترین سیاسی انتقام اورجیل کی صعوبتوں کے باجود عمران خان پر عزم ہیں،عمران خان سے جب بھی جیل میں ملاقات ہوتی ہے ہمارے حوصلوں کو نئی تقویت ملتی ہے ، میرے اوپر پچاس سے زائد مقدمات ہیں جن میں پیشیاں بھگت رہی ہوں ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ بے پناہ کوششوں کے باوجود عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس کیا جا سکا ہے اور نہ کیا جا سکے گا۔ عمران خان کو دبائو میں لانے اور توڑنے کے لئے ان کی اہلیہ جن کا حکومتی امور اور سیاست سے دور کا بھی تعلق انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے ، ان کی بہنیں مقدمات کا سامنا کررہی ہیں ۔ ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان اور نہ ہی ان کے خاندان کے حوصلے کمزور پڑے ہیں ،ہم جیسے کارکنان کو عمران خان اور ان کی فیملی پر فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے بلکہ وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہ کر بھی قوم کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ ، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری کا کیا قصور ہے جو انہیں طویل عرصے سے جیل میں رکھا گیا ہے ، ان رہنمائوں نے سیاست میں قربانی دینے کی ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی سیاست کی تاریخ میں سنہرے میں لکھا جائے گا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمرسرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
سپریم کورٹ میں آج پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کے کیس کی سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے اپیل پر دلائل کے لیے مہلت کی استدعا کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کا حکم
سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ یہ عمر سرفراز چیمہ وہ ہے جو گورنر رہے ہیں؟ جس پر وکیل پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جی عمر سرفراز چیمہ سابق گورنر ہیں۔
ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ کے کندھے فریز ہوچکے، 2 ماہ سے ہسپتال میں ہیں۔
اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر پنجاب حکومت نے استدعا کی کہ عمر سرفراز چیمہ 9 مئی کو پستول سے مسلح تھے برآمدکی کرنی ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ چار ماہ میں فیصلے کا حکم دے چکی۔
بعدازاں عدالت نے پنجاب حکومت کی استدعا پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں