برطانوی اخبار ‘‘فنانشل ٹائمز’’ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی ساختہ ہتھیار زیادہ خریدیں اور دونوں ممالک کے درمیا ن تجارتی تعلقات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں،اخبار کے مطابق یہ بات دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی۔
وہائٹ ہاؤس نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اوربتایاہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ گفتگو ‘‘نیتجہ خیز’’ رہی۔ مودی نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں ٹرمپ سے قریبی تعلقات قائم کیے، اور نئی دہلی واشنگٹن کی جانب سے بیجنگ کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی میں ایک اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے۔
مودی نے ٹرمپ کے ساتھ اپنے ان تعلقات کو اس ننگے طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کی کہ ان کے عزائم ٹرمپ سے چھپے نہ رہ سکے جس کا اظہار ٹرمپ نے اپنی حالیہ انتخابی مہم کے دوران بھارت کو تجارت کے حوالے سے بہت بڑا غلط فائدہ اٹھانے والا کہہ کر کیا ۔ ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے، روسی تیل کی درآمدات اور بھارتی شہریوں کی امریکہ آمد جیسے مسائل پر اختلافات موجود ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے دوسرے دور حکومت میں دونوں ممالک کے تعلقات پہلے جیسے مضبوط رہنے کا امکان کم ہے، اور جیسا کہ ٹرمپ نے صاف کہہ دیا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے تعلقات کا زیادہ تر انحصار اب لین دین پر مبنی ہوں گے، جس میں ٹرمپ بھارت سے کچھ رعایتیں بھی طلب کرسکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حلف برداری کی تقریب میں بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کو مدعو نہ کرکے بظاہر یہ تاثر دے چکے ہیں کہ وہ بھارت کی جانب سے روس کے ساتھ تعلقات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے اور کسی ایسے ملک کے سربراہ کو اہمیت نہیں دینا چاہتے جس کی وفاداریاں مشکوک ہوں،اطلاعات کے مطابق بھارت نے امریکہ میں موجود اپنی مضبوط لابی کے ذریعے مودی کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دلوانے کی بہت کوشش کی اور غیررسمی طورپر اس دعوت نامے کیلئے درخواست بھی دی لیکن بھارت کی جانب سے دعوت نامے کے حصول کی درخواست رد کردی گئی اور ٹرمپ نے اس حوالے سے کوئی سفارش قبول کرنے سے انکار کردیا ،بھارتی وزارت خارجہ کے اہم اراکین کا کہنادہے کہ مودی کیلئے دعوت نامے کی اس درخواست کا رد کیا جانا جواہرلال نہرو کے بھارت کی سفارتی تعظیم کے لیے اچھا نہیں۔
یہ حقیقت کہ نریندر مودی کی جگہ بھارتی وزیرخارجہ نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی لیکن اسے بھارت کی سفارتی کامیابی نہیں سمجھنا چاہیے۔عالمی تسلط کے حامی اور انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے ہر طرح کے رہنماؤں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ میڈیا نے مکیش امبانی کو بھی بھرپور کوریج دی جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے بذات خود مدعو کیاان دونوں کی پہلے بھی ملاقات ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ مکیش امبانی نے بھارت کی ایک بین الاقوامی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی بھی میزبانی کی تھی۔ مکیش امبانی اور ان کے بھائی انیل امبانی کو بل کلنٹن اور جارج بش کی تقریب حلف برداری میں بھی مدعو کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ہیلری کلنٹن نے امبانی کی شادی میں بھنگڑا بھی ڈالاتھا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ امریکی سیاستدان پیسے کے حصول کی کوششوں میں رہتے ہیں اور اپنے حلف لینے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ مختلف مواقع پر اربوں ڈالرز جمع بھی کرچکے ہیں۔ اب یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ مشکل معاشی حالات میں، ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کے لیے بھارت کتنی دولت خرچ کرسکتا ہے اور ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے امریکہ سے کون کون سے اور کتنے ہتھیار خرید سکتاہے۔یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ مودی کے قریبی سمجھے جانے والے دو بزنس ٹائیکونز امریکہ کے ساتھ کتنے مختلف تعلقات میں ہیں۔ مکیش امبانی اور گوتم اڈانی وہ دو شخصیات تھیں جنہوں نے من موہن سنگھ کے بعد نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی دلوانے کی بھرپور کوشش کی اور وہ اس مقصد میں کامیاب رہے۔ دونوں نریندر مودی کے قریبی دوست سمجھے جاتے تھے لیکن مکیش امبانی اب مودی سے زیادہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی سمجھے جاتے ہیں لیکن ٹرمپ کے ساتھ قریبی تعلقات کے باوجود وہ مودی کو تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں دلواسکے جس سے ظاہرہوتاہے کہ ٹرمپ اور مودی کے تعلقات میں دراڑ زیادہ گہری ہوچکی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور مکیش امبانی کے درمیان قریبی تعلقات کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ وہ روسی کرنسی روبل کی ادائیگی کرکے روسی تیل خرید رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری تقریبِ حلف برداری میں مدعو کیا گیا جبکہ گزشتہ روز جب مودی نے ٹرمپ کو اپنی وفاداری کا یقین دلانے کیلئے فون کیا تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سے کہا کہ وہ مزید امریکی دفاعی ساز و سامان خریدیں اوریہ کہ امریکہ کے ساتھ تجارت اپنے حق میں رکھنے کی ان کی پالیسی اب نہیں چلے گی اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے مودی کو واضح الفاظ میں جتلا دیا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر حلف اُٹھانے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی پہلی گفتگو تھی۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق مودی فروری کے دوسرے ہفتے میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سمٹ میں شرکت کرنے کے لیے پیرس جا رہے ہیں اور وہ وہاں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک علیحدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات جلد ہی باہمی اتفاق سے طے کی گئی تاریخ پر ہوگی۔اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان گفتگو کے دوران ٹیکنالوجی، تجارت، توانائی اور دفاعی تعاون جیسے موضوعات پر بات ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ اور مودی کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد بھارت اور امریکہ کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں کوئی زیادہ فرق نہیں۔لیکن وائٹ ہاؤس کے بیان میں ایک چیز اہم تھی جس میں بھارت سے کہا گیا تھا کہ وہ امریکہ سے مزید دفاعی ساز و سامان خریدیں اور تجارتی تعلقات بھی برابری کی سطح پر رکھیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثر بھارت کو ‘ٹیرف کنگ’ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ ان کا مطلب یہ ہوتاہے کہ بھارت امریکہ میں زیادہ چیزیں فروخت کرتا ہے اور وہاں سے کم اشیا خریدتا ہے۔اپنے پہلے دورِ صدارت میں بھی ٹرمپ نے بھارت کا جی ایس پی ا سٹیٹس معطل کر دیا تھا۔ اس سے قبل بھارت کو امریکہ تک کچھ ڈیوٹی فری چیزیں ایکسپورٹ کرنے کی اجازت تھی۔اس وقت امریکہ کا مؤقف تھا کہ بھارت نے اپنی مارکیٹ تک امریکہ کی رسائی میں رُکاوٹ ڈالی ہوئی ہے جس کے سبب امریکہ کی معیشت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹرمپ کے بدلے ہوئے تیور دیکھ کر اب بھارت کی حکومت صدر ٹرمپ کے دور میں آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اب امریکہ سے مزید شراب، اسٹیل اور تیل کی خریداری کے ذریعے امریکہ کے ساتھ تجارتی توازن قائم کرنے کی کوشش کرے گا لیکن امریکہ سے تیل کی خریداری کی صورت میں بھارت کو نسبتاً زیادہ رقم خرچ کرنی پڑے گی جس کا بوجھ سرکاری خزانے کو اٹھانا پڑے گا کیونکہ امریکہ کے مقابلے میں روس سے تیل کی خریداری میں بھارت کو ایک طرف کم قیمت پر تیل دستیاب ہوتاہے دوسری طرف اس کیلئے بھارت کو اپنے ڈالر کے ذخائر پر بوجھ نہیں ڈالنا پڑتا۔ اس کے علاوہ بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے امریکی اشیا پر ٹیرف کم کر سکتا ہے جس سے امریکہ سے درآمد کی ہوئی اشیا کی قیمت کم ہوجائے گی اور امریکہ کو بھارت کیلئے اپنی برآمدات میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا۔ بھارتی رہنماؤں کے حالیہ بیانات سے ظاہرہوتاہے کہ بھارت کا فی الحال امریکی انتظامیہ سے لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔جس کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت نے امریکہ میں مقیم 18 ہزار غیرقانونی شہریوں کو واپس بُلانے پر بھی رضامندی کا اظہار کردیاہے یعنی ان کو امریکہ میں رہائش ،کاروبار یاملازمت کرتے رہنے کی اجازت دلوانے کی جدوجہد کرنے کے بجائے برسہابرس سے امریکہ میں روزگار کمانے والے اپنی لوگوں کو واپس لے کر اپنے ملک میں بیروزگاری کاسیلاب لانے پر آمادگی کا اظہار کردیاہے۔تجارتی توازن ٹھیک کرنے کیلئے بھارت پر نئے ٹیرف لگانے کی امریکی دھمکی پر بھارت کے سابق سیکریٹری خارجہ کنول سبل لکھتے ہیں کہ ‘اگر ٹرمپ بھارت پر ٹیرف عائد کرتے ہیں تو یہ اسے امریکہ کی اقتصادی بدمعاشی سمجھا جائے گا۔ امریکہ کی معیشت بھارت کے مقابلے میں بہت بڑی ہے۔‘امریکی معیشت کا حجم 29 کھرب ڈالر ہے جبکہ بھارتی معیشت صرف 4کھرب ڈالر پر مشتمل ہے۔ان کے مطابق امریکہ دنیا کے اقتصادی نظام کو کنٹرول کرتا ہے کیونکہ بین الاقوامی تجارت کے لیے ڈالر کا ہی استعمال ہوتا ہے۔امریکی پالیسیوں کا اثر پوری دنیا پر پڑتا ہے اور وہ اپنا موازنہ بھارت سے نہیں کرسکتا۔ جہاں تک ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو امریکہ سے اسلحہ خریدنے کا مشورہ دینے کا تعلق ہے توگذشتہ دہائیوں کے دوران بھارت کی جانب سے امریکی دفاعی و ساز و سامان کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں بھارت نے امریکہ سے ڈرون خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس کی کُل مالیت 3ارب ڈالر ہے۔ اسلحہ کی خریداری سے متعلق اعدادوشمار سے ظاہرہوتاہے کہ بھارت تواتر سے دفاعی ساز و سامان خریدنے کے لیے روس پر اپنا انحصار کم کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ چاہتا ہے کہ بھارت اس سے بھی زیادہ ساز و سامان خریدے اس سے ظاہرہوتاہے کہ ٹرمپ بھارت کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کا اعادہ کر رہے ہیں۔
ٹرمپ ایک جانب یہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ اپنے لیے امن دوست کا امیج پسند کرتے ہیں ،اور دوسری طرف بھارت جیسے ملک کو جس کی ہوس ملک گیری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے مزید اسلحہ خریدنے کی ترغیب دے رہے ہیں ،اس سے ان کی دوعملی ظاہر ہوتی ہے اگر ٹرمپ واقعی امن دوست کا امیج پیدا کرنا چاہتے ہیں تو انھیں نوے کی دہائی کے امریکی صدر بل کلنٹن کا راستہ اپناناہوگا جو خلیج کی پہلی جنگ کے بعد امریکہ کے صدر بنے اور انہوں نے اپنے لیے دنیا کے تین خطوں کو درپیش سنگین مسائل کے حل کو ہدف بنالیا۔ ان میں پہلا مسئلہ مشرق وسطیٰ، دوسرا شمالی آئرلینڈ اور تیسرا پاک بھارت تنازع کی جڑ کشمیر تھا۔ کلنٹن کے دور میں تینوں مقامات پر مسائل کے حل کے لیے خفیہ سفارت کاری کا یا تو آغاز ہوا یا اس عمل میں تیزی لائی گئی۔ 1998 میں کلنٹن اپنا دوسرا ہدف مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جنوبی ایشیا میں بھی پس پردہ سفارت کاری کے نتیجے میں وہ پاکستان اور بھارت کے حکمرانوں کو اس بات پر قائل کرنے پر آمادہ ہوئے کہ انہیں مسئلہ کشمیر کو ‘‘ونس فار آل’’ کے اصول کے تحت حل کرنا چاہیے۔ کلنٹن کی ہلہ شیری سے نوازشریف اور واجپائی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے تھے مگر کارگل کی جنگ نے اس ڈپلومیسی کی ساری بساط ہی اُلٹ ڈالی یوں کلنٹن جنوبی ایشیا میں اپنے مقصد
میں کامیاب نہ ہو سکے۔
نئے امریکی صدر کے حلف لینے کے بعد انہیں پوری دنیا کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔ جبکہ فی الوقت پاکستان سمیت دنیا کے زیادہ تر حصوں میں اس حوالے سے ابہام اور غیریقینی کی صورت حال پائی جاتی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ حکومت میں امریکی پالسیز اور عالمی سطح پر اس کے ضوابط کیسے ہوں گے۔گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے ہیں اور پاکستان میں امریکیوں کے خلاف یا ان کی حمایت میں جذباتی وابستگی قائم کرلی گئی ہیاکستان کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاک ۔امریکہ تعلقات کس بنیاد پر قائم ہوئے اور یہ کہاں کھڑے ہیں۔ اگر ہمارے حکمراں یہ نہیں سمجھ سکے تو وہ ٹرمپ کے ساتھ غیرحقیقت پسندانہ توقعات وابستہ کرلیں گے ، جس کی وجہ سے ہمارا پالیسی ردعمل متاثر ہوسکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاک-امریکہ تعلقات اب لین دین پر مبنی ہیں جبکہ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھی یہ اسی طرح قائم رہیں گے۔ اس سے پاکستان کے لیے اور بھی اہم ہو جاتا ہے کہ وہ حقیقت کا ادراک کرے کیونکہ جذباتی ردعمل تعلقات کو نبھانے میں مؤثر ثابت نہیں ہوں گے۔اپنے دوسرے دور حکومت میں ڈونلڈ ٹرمپ اب کسی بھی ملک کے لیے کچھ بھی کرنے سے پہلے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ ملک امریکہ کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔ وہ پیسے کے زور پر یقین رکھتے ہیں۔ہمارے حکمرانوں کو یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے اور وہ کیسے وعدے کرتے ہیں، اس حوالے سے بہت ہی محتاظ رہنا چاہیے۔اس کے ساتھ یہ یہ بات بھی اہم ہے کہ امریکہ کو خوش کرنے کے لیے ضرورت سے زیادہ کوششیں نہ کی جائیں اور امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ماضی کی طرح اس کے سامنے لیٹ جانے سے گریز کرنا چاہئے۔امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کے بارے میں زیادہ متوازی تفہیم پیدا کرکے مختلف نظریات اور غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اس سے عوام میں مثبت تاثر جنم لے گا جبکہ اعلیٰ حکام کی غیرحقیقت پسندانہ توقعات کا غبارہ بھی پھٹ جائے گا۔ ایسا کرنے سے عوام اور حکومت ان تعلقات کو جس نظر سے دیکھتے ہیں، ان کے درمیان فرق کم ہو جائے گا جو کسی بھی بڑی عوامی پالیسی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: تقریب حلف برداری میں امریکہ کے ساتھ حاصل کرنے کی کرنے کی کوشش مکیش امبانی ہے کہ بھارت اس حوالے سے رہنماؤں کے امریکی صدر امریکہ میں کرنے کیلئے کی خریداری ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکہ کی جانب سے امریکہ کی میں بھارت کہ امریکہ کے تعلقات کے درمیان تعلقات کو امریکہ سے میں شرکت کرتے ہیں بھارت کے کے مطابق بھارت کی بھارت کو بھارت نے کرنے کے مودی کو رہے ہیں کہا گیا ٹرمپ کی مودی کے ٹرمپ کے کہ ٹرمپ دنیا کے ہے اور کے بعد گیا ہے تیل کی اور وہ کے لیے ہیں کہ کے دور
پڑھیں:
فلپائن آبنائے تائیوان میں امن کو سبوتاژ کرنے سے باز رہے، چینی میڈیا
فلپائن آبنائے تائیوان میں امن کو سبوتاژ کرنے سے باز رہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : فلپائن اور امریکہ نے حال ہی میں 2025 کی سالانہ “شولڈر ٹو شولڈر” فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ مشقیں نہ صرف شمالی فلپائن کے جزیرے لوزون میں کی گئیں بلکہ چین کے تائیوان کے قریب واقع جزائر باتان تک بھی پھیلی ہوئی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ آبنائے تائیوان میں امریکہ اور فلپائن کے درمیان گٹھ جوڑ کی سمت زیادہ سے زیادہ واضح ہوتی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں چینی وزارت خارجہ نے واضح جواب دیا ہے کہ چین ، تائیوان کے معاملے کو علاقائی فوجی تعیناتی کو مضبوط بنانے، کشیدگی اور محاذ آرائی کو بھڑکانے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کرنے والے کسی بھی ملک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔اگرچہ فلپائن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد کسی ملک کو نشانہ بنانا نہیں، لیکن مشقوں کے انتظامات کو دیکھا جائے، تو فلپائن کا مقصد واضح ہو جاتا ہے ۔
ایک طرف مشق کا پیمانہ اور مبصر ممالک کی تعداد ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے جس سے خطے میں تناؤ کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے، تو دوسری جانب امریکہ نے فلپائن کو نئے جارحانہ ہتھیار اور سازوسامان منتقل کرنے کا موقع حاصل کیا ہے،جن میں سے کچھ کو مشق کے بعد فلپائن میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے جس سے علاقائی محاذ آرائی کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔ تیسری بات یہ ہے کہ مشق کے مقام کو آبنائے تائیوان کی سمت میں آگے بڑھایا گیا ہے، مثال کے طور پر باتان جزائر کا سب سے شمالی نقطہ یامی جزیرہ تائیوان کے مرکزی جزیرے سے صرف 142 کلومیٹر دور ہے، جو واضح طور پر چین کے تزویراتی عزائم کو نشانہ بناتا ہے۔امریکہ اور فلپائن نے آبنائے تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین میں ہلچل پیدا کرنے کے لیے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا لیا ہے جس میں ان کے منفی عزائم اور مفادات کارفرما ہیں۔ امریکہ نے فوجی سلامتی کے شعبے میں فلپائن کے ساتھ تعاون کو مضبوط کیا ہے تاکہ فلپائن امریکہ کی تزویراتی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کر سکے اور چین پر مزید چیک قائم کر سکے۔
فلپائن کا خیال ہے کہ تائیوان کے معاملے پر چین کو اکسانے سے اسے بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر امریکہ کی جانب سے مزید حمایت حاصل ہوگی۔ تاہم، چین طویل عرصے سے کہہ رہا ہے کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے، اور ایک چین کا اصول ایک سرخ لکیر ہے جسے چھوا نہیں جا سکتا.فلپائنی عوام فلپائن اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان کے خیال میں امریکہ اور فلپائن کی فوجی مشقیں نہ صرف فلپائن کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہیں بلکہ علاقائی تناؤ میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔چند روز قبل چین اور آسیان ممالک نے فلپائن میں بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے پر عمل درآمد سے متعلق 47 ویں مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کیا تھا۔ تمام فریقوں نے بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ طور پر امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس وقت فلپائن نے بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کیں اور اسٹریٹجک اور ٹیکٹیکل ہتھیاروں کو متعارف کرایا اور تعینات کیا ، جو خطے کے امن و امان کے لئے شدید خطرہ پیدا کر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات پہلگام حملہ: مودی کا سخت ردعمل، حملہ آوروں کو “تصور سے بھی بڑی سزا” دینے کا اعلان اردن نے اخوان المسلمین پر پابندی لگا دی، اثاثے منجمد، 16افراد زیر حراست امریکا کیساتھ بات چیت کا دروازہ مکمل طور پر کھلا ہے، چین چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کردی مقبوضہ کشمیر میں حملہ: ماہرین نے بھارت کی ناکامی اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر اہم سوالات اٹھادیے چین کی مقبو ضہ کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم