کراچی میں کل سے سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
موسمیاتی ماہر کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج سے ہواؤں کا رُخ تبدیل ہو گیا ہے، ہوائیں شمال مغرب کی سِمت سے چل رہی ہیں اور کل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کے مطابق ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی آئی ہے، تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم ٹھنڈا رہ سکتا ہے۔
موسمیاتی ماہر کے مطابق کراچی میں آج رات کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ محکمۂ موسمیات نے کراچی میں شدید سردی بڑنے کی پیش گوئی کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی میں
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔