پاکستان نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی امریکی خاتون  واپس روانگی کے لیے رضامند ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اونیجا جو پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کراچی آئی تھی، نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’مجھے امریکا کی فلائی ٹکٹ کے لیے مد د فراہم کی جائے، میرے پاس پیسوں کی کمی ہے، نیویارک واپسی کے ٹکٹ کے لیے پیسے دیے جائیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ’ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے نے امریکی خاتون کو فٹ پاتھ پر لاکر بٹھا دیا‘، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستان تشریف لائی۔

کراچی آنے کے لیے خاتون نے 5 اکتوبر 2024 کو ویزا کے لیے اپلائی کیا تھا اور اسے 9 اکتوبر کو پاکستان کا سیاحتی ویزا ایک ماہ کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

خاتون کے کراچی پہنچنے پر لڑکے کے والدین یہ جان کر حیران ہوئے کہ خاتون ان کے بیٹے سے عمر میں تقریباً دو گنا بڑی ہے، اس کے علاوہ شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دوبچوں کی ماں بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون سے شادی کرنے کے لیے مرد تیار، بڑی آفریں بھی کردیں

والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اس کی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔

گزشتہ 7 روز سے خاتون جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تھی، جہاں اس کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوگئی۔

گورنر کامران ٹیسوری نے خاتون کو پریشانی کی حالت میں دیکھ کر فوری ویزا جاری کرا دیا جس کی مدت 11 فروری تک کے لیے ہے، گورنر نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ کا بندوبست بھی کرا دیا تھا، تاہم خاتون نے ایک بار پھر واپس جانے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیار میں دھوکا: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کراچی پہنچ کر دربدر ہوگئی

دوسری جانب خاتون کا بیٹا بھی منظر عام پر آچکا ہے جس نے بتایا کہ والدہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے،  وہ 2 ہفتے کا کہہ کر گئیں تھیں لیکن ابھی تک واپس نہیں آئیں۔

جبکہ خاتون  نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں اس لیے پیسے چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا اونیجا پاکستان سیاحتی ویزا محبت نوجوان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا اونیجا پاکستان سیاحتی ویزا نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون یہ بھی کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-10
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔ جہاں نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی وڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ وڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟
  • اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • اسلام آباد؛ شراب کے نشے میں دھت نوجوان کی ہلڑ بازی و پولیس اہلکاروں پر تشدد، ملزم گرفتار
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
  • وینیزویلا پر حملہ کر کے مجھے اقتدار دیں، نوبل امن انعام یافتہ خاتون کی امریکہ کو دعوت
  • لاہور: خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار، پولیس
  • بلوچستان اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا صوبہ ہے ‘حافظ نعیم الرحمن