سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق پہلے مرحلے میں مختلف سرکاری اسکولوں کے 11 ہزار طلبا کو لنچ باکس دیے جائیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ بہتر نتائج حاصل ہونے پر پروگرام کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق مفت کھانے کی فراہمی سے بچوں میں غذائی کمی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ حکومت
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیاہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا،اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات مستردکر دیئے گئے ،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظورکرلی گئیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ کیا گیاہے۔
سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کیخلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
مزید :