کچا قلعہ سے لاپتا ذہنی معذور نوجوان کا پتہ نہ چل سکا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کچا قلعہ سے 20 روز قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والے ذہنی معذور نوجوان کا تاحال پتہ نہ چل سکا، نوجوان کی والدہ نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کی تلاش میں میری مدد کی جائے۔ اس حوالے سے لاپتا نوجوان کی والدہ مسمات حمیدہ اور بھائی محمد بلال نے گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے پہنچ کر بتایا کہ میرا نوجوان بیٹا حسن ذہنی معذور ہے اور گزشتہ 11 جنوری کے روز گھر سے نکلا تھا جو اب تک واپس نہیں آیا، جبکہ اس سے قبل میرا بیٹا کبھی لاپتا نہیں ہوا، بیٹے کے گمشدگی کی حوالے سے متعلقہ تھانے کی پولیس، ایدھی سینٹر سمیت دیگر اداروں کو بھی آگاہ کیا اور ہر جگہ تلاش کیا لیکن 20 روز گزر جانے کے باوجود اب تک میرے بیٹے کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے اربابِ اختیار سے اپیل کی کہ بیٹے کی تلاش میں ہماری مدد کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یمن میں کشتی ڈوبنے کاواقعہ ،68افرادجاں بحق،درجنوں لاپتا
صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے ساحل پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ روز یمن کے جنوبی صوبے ابیان کے ضلع احور کے قریب بحیرہ عرب میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 68 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا اور متاثرہ کشتی میں 150افراد سوار تھے، حادثے کے بعد 10 افراد کو بچایا جاچکا ہےاور درجنوں لاپتا ہیں۔
Post Views: 4