ٹنڈوآدم(پ ر)عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا،مفتی احمدالرحمن کی خدمات کوخراج تحسین، قادیانیوں کو آئین کا پابند بنائے جانے کامطالبہ، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کی میزبانی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے سابق مرکزی نائب امیر اور جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے سابق مہتمم امام اہلسنت مفتی احمد الرحمن کے یوم وفات 31 جنوری کو “امام اہل سنت کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مفتی نور محمد الحمادی قادری، مرکزی صدر مفتی محمد طاہر مکی حافظ عبدالرحمن الحذیفی، پاسبان ختم نبوت کے حافظ میر اسامہ سموں، شبان ختم نبوت سندھ کے محمد محرم راجپوت، فدایان ختم نبوت کے مولانا جہانزیب بیہن، محافظین ختم نبوت کے مفتی نافع مصطفی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس اور بنیاد ہے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا ماضی میں بھی عقیدہ ختم نبوت کی خاطر امت مسلمہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حفاظت کی ہے اور اب بھی عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس میدان میں سر بکف ہے، مسلمان مہنگائی بے روزگاری ہرستم برداشت کر سکتا ہے لیکن عقیدہ ختم نبوت پر قدغن،توہین رسالت کبھی برداشت نہیں کر سکتا۔ مفتی نور محمد الحمادی قادری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر اس وقت سب سے زیادہ ڈاکا زنی قادیانی فتنہ کر رہا ہے قادیانیوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کافر قرار دلوایا لیکن اْس وقت تمام امت مسلمہ شیعہ سنی بریلوی دیوبندی اہل حدیث سب متفق تھے جس کی وجہ سے اللہ رب العزت نے ہمیں اس کام میں کامیابی عطا فرمائی ، اب بھی امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا۔مفتی محمد طاہر مکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاستدان حکمران ہماری نہیں تو مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کی تو مانیں انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں قادیانی نہ اسلام کے وفادار ہیں نہ ملک کے وفادار ہیں ملک کو بھی قادیانی توڑنے کی سازشیں کر رہے ہیں اور اسلام پر بھی قدغن لگا رہے ہیں۔مفتی طاہر مکی نے کہا کہ جب تک قادیانی کھل کر مرزا غلام احمد قادیانی پر لعنت ڈال کر حضور علیہ السلام کی ختم نبوت پرغیرمشروط ایمان نہیں لاتے یا خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم نہیں کرلیتے ان سے کوئی رعایت نہیں رکھی جاسکتی ہے۔علما نے زوردیاکہ مسلمان قادیانیوں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں قادیانیوں کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات رکھنا حرام ہے جبکہ دوسرے کافروں یہود و نصاری کے ساتھ تک اسلام نے دنیاوی تعلقات رکھنے کی اجازت دی ہے لیکن رسول اللہ کے گستاخ کے ساتھ کوئی تعلق اور کوئی رعایت اسلام نے نہیں برتی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق قادیانی بہت بڑے گستاخِ رسول ہیں۔ سیمینار میں مطالبہ کیا گیا کہ قادیانیوں کو پاک فوج سمیت بیوروکریسی کے اہم عہدوں سے قادیانیوں کو برطرف کیا جائے۔اس موقع پر علما کرام نے امام اہل سنت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سابق مرکزی نائب امیر اور جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے سابق مہتمم امام اہلسنت مفتی احمد الرحمن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی احمد الرحمن نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے میدان میں جوآئینی قانونی طورپرقادیانیوں کامقابلہ کیاناقابل فراموش ہے، ان کے لیے جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن صدقہ جاریہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عقیدہ ختم نبوت قادیانیوں کو ختم نبوت کے مفتی احمد کے سابق کہا کہ

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو بدعنوان افسران کو تحفظ دینے لگے

غیر قانونی تعمیرات کا ملبہ بلڈرز مافیا پر ڈال کر بدعنوان افسران اپنا دامن چھڑانے لگے
ڈائریکٹر آصف رضوی نے جاری تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی
پی ای سی ایچ ایس پلاٹ B2۔112، جے ایم826جمشید روڈپر غیر قانونی تعمیرات

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو اپنے بلند بانگ دعووں کے برعکس بلڈنگ افسران کا دفاع کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔بلڈنگ افسران اپنے علاقوں میں راتوں رات کھڑی ہونے والی عمارتوں سے عدم آگاہی کا بہانہ بنا کر جان چھڑاتے نظر آ رہے ہیں۔ اور اس کا ملبہ صرف بلڈرز مافیا پر ڈال کر اپنی تمام قانونی ذمہ داریوں پر ہاتھ جھاڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ سروے پر موجود نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے دانش نامی شخص کا کہنا ہے کہ ڈی جی اسحاق کھوڑو بدعنوان افسران کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کب کروائیں گے ،ڈی جی صاحب شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات میں آپ کے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران خود ملوث ہیں، ان کی اجازت کے بغیر ایک اینٹ بھی رکھنا ممکن نہیں ۔پھر کیسے ممکن ہے کہ انکی ایماء کے بغیر شہر بھر میں ناجائز عمارتوں کا جنگل اُگایا جا رہا ہے ۔ضلع شرقی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے پلاٹ نمبر B2 112خالد بن ولید روڈ اور پلاٹ نمبر JM 826 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات ڈائریکٹر آصف رضوی کی نگرانی میں جاری ہیں ۔خلاف ضابطہ غیر قانونی تعمیرات پر جرأت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر آصف رضوی سے رابط کرنے کی کوشش کی گئی مگر موصوف نے کوئی موقف نہیں دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو بدعنوان افسران کو تحفظ دینے لگے
  • پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد  
  • ایک تاریخی دستاویز۔۔۔۔۔۔ ماہنامہ پیام اسلام آباد کا "ختم نبوت نمبر"
  • تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
  • مصنوعی ذہانت محنت کشوں کے لیے دو دھاری تلوار، آئی ایل او
  • تحریک تحفظ آئین کا اہم سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
  • پنجاب اسمبلی: گندم کی قیمت کا اعلان نہ ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج: چھوٹے کسانوں کو تحفظ دینگے، حکومت
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان