ثانیہ نے شعیب کا نام گھر سے بھی ہٹادیا، انکی جگہ کون؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وِلا کا کام مکمل ہوگیا جبکہ فنشنگ کی جارہی ہے جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہوجائیں گی۔
ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں: اماراتی بزنس ٹائیکون سے بڑھتی قربتیں؛ کیا ثانیہ مرزا نے نیا ساتھی چن لیا؟
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات قائم ہوئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔ عدیل ساجن دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار کے وِلا کو ڈیزائن کررہے تھے۔
ادھر گھر پر لکھی گئی نام کی پلیٹ سے ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو ہٹادیا ہے اور اب انکی جگہ اپنے بیٹے اذہان کا نام لکھا ہے۔
مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟
بھارتی ٹینس اسٹار دبئی اور حیدرآباد میں دو ٹینس آکیڈمیز چلارہی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ٹی وی نشریات میں سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہیں، انہوں نے رواں ماہ آسٹریلین اوپن 2025 کی کوریج پر کام بھی کیا تھا۔
ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی کی پہلی ترجیح اب ان کا بیٹا اذہان ہے، جو انکا بہترین دوست ہے۔
مزید پڑھیں: محمد شامی نے ثانیہ مرزا سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم 14 سال بعد 2024 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی، انکا بیٹا اذہان 2017 میں پیدا ہوا تھا۔
ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر سے شادی کے بعد دبئی آگئیں تھی اور وہیں سے اپنی اکیڈمی چلارہی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی اور 6 گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کیے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ثانیہ مرزا نے
پڑھیں:
پارک ویو سٹی کے حفاظتی بند کی تعمیر کا افتتاح کر دیا
لاہور:پارک ویو سٹی نے اپنے حفاظتی بند کی تعمیر کا باضابطہ آغاز ایک شاندار سنگِ بنیاد تقریب کے ذریعے کر دیا، جو مستقبل میں ممکنہ سیلابی خطرات کے مقابلے کے لیے رہائشیوں کی طویل مدتی حفاظت اور بحالی کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔
اس موقع پر چیئرمین وژن گروپ عبدالعلیم خان، سی ای او پارک ویو سٹی جنید امین اور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نعیم وڑائچ نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے منصوبے کا افتتاح کیا۔ ریئلٹرز، رہائشیوں اور کمیونٹی نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جس سے اس انقلابی منصوبے پر بھرپور اعتماد اور حمایت کا اظہار ہوا۔
تقریب کے دوران چیئرمین عبدالعلیم خان نے دریائے راوی کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ رہائشیوں کے لیے ایک ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہر متاثرہ رہائشی کو معاوضہ براہِ راست ان کے دروازے پر پہنچایا جائے گا۔ اس کے علاوہ متاثرہ پانچ بلاکس میں ترقیاتی چارجز کی دو ماہ کی معافی بھی دی گئی تاکہ فوری مالی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
یہ حفاظتی بند 30 فٹ بلند ہوگا جو سوسائٹی کے تمام بلاکس کو کور کرے گا۔ اپنے بنیادی حفاظتی کردار کے ساتھ ساتھ اسے خوبصورت بنا کر واک اور جاگنگ ٹریک میں بھی ڈھالا جائے گا، جو صرف پارک ویو سٹی کے ممبران کے لیے ہوگا، یوں یہ منصوبہ حفاظت اور معیاری طرزِ زندگی دونوں کو یکجا کرے گا۔
چیئرمین عبدالعلیم خان نے پارک ویو سٹی کی انتظامیہ کی انتھک کاوشوں کو سراہا جنہوں نے مشکل وقت میں رہائشیوں کے ساتھ کھڑے ہو کر انہیں سہارا دیا اور سوسائٹی کو بحالی و ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
یہ منصوبہ حالیہ سیلابی چیلنجز کے تناظر میں شروع کیا گیا ہے، جو پارک ویو سٹی کے اس عزم کی تجدید کرتا ہے کہ وہ اپنے رہائشیوں کو محفوظ، جدید اور پائیدار رہائشی سہولیات فراہم کرے گا۔ منصوبہ 100 دن کے اندر مکمل کیا جائے گا تاکہ بروقت ریلیف اور طویل مدتی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ حفاظتی بند محض ایک انتظامی اقدام نہیں بلکہ پارک ویو سٹی کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، جو جدت اور ذمہ داری کو یکجا کرتا ہے۔ ہم پُرعزم ہیں کہ اپنے رہائشیوں کو محفوظ رکھتے ہوئے ایک ترقی یافتہ اور خوشحال کمیونٹی تشکیل دیں گے۔
سنگِ بنیاد کی یہ تقریب دراصل ایک نئے دور کا آغاز ہے، جسے پارک ویو سٹی نے “تحفظ، جدت اور ترقی کے نئے باب” سے تعبیر کیا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف جدید سہولیات کی فراہمی بلکہ مضبوط اور مستحکم انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعے لاہور کی دیگر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے ایک مثال قائم کرتا ہے تاکہ وہ ماحولیاتی تحفظ، رہائشی بہبود اور فعال شہری منصوبہ بندی کو ترجیح دیں۔