امیر قطر کا دورئہ دمشق‘ صدر احمد الشرع سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
شامی صدر احمد الشرع امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کررہے ہیں
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دمشق کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ شامی وزیرِ خارجہ اسد الشیبانی نے اپنے بیان میں بتایا کہ قطری وفد کے ساتھ بات چیت میں شام کی تعمیر نو شامل تھی۔ بشار الاسد کی معزولی کے بعد کسی سربراہ مملکت کا شام کا یہ اولین دورہ ہے۔ الشیبانی نے وزارتِ خارجہ میں قطری ہم منصب محمد خلیفی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 14 سال کی خانہ جنگی سے تباہ شدہ ملک میں تعمیر نو کے حوالے سے ہم نے دوطرفہ تعاون کے جامع فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو میں انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری ، بینکنگ کی خدمات، اقتصادی بحالی، صحت اور تعلیم کی راہ ہموار کرنے سمیت اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔ اس موقع پر الخلیفی نے کہا کہ دوحہ انسانی ہمدردی ، انفراسٹرکچر اور بجلی کے حوالے سے بھی مطلوبہ مدد فراہم کرتا رہے گا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی بھی شام کا دورہ کر چکے ہیں،جس میں انہوں نے شام کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے تعاون کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ معاہدے میں شام کو 200 میگا واٹ بجلی فراہم کرنا اور پیداوار میں بتدریج اضافہ کرنا شامل تھا۔ قطر سرکاری شعبے کی تنخواہوں میں شام کی مدد کرنے کے منصوبوں پر بھی غور کر رہا ہے۔دوسری جانب اردن کی قومی فضائی کمپنی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ 13 برس کے وقفے کے بعد عمان اور دمشق کے درمیان براہ راست تجارتی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ہفتے میں 4پروازیں چلائی جا رہی ہیں ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
’’ڈیجیٹل کریئیٹرز جہنمی ہیں؟‘‘ زاہد احمد کا ’’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘‘
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیان کے حوالے سے واضح وضاحت دیتے ہوئے اپنے الفاظ پر معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیان کا مطلب غلط سمجھا گیا اور انہوں نے جذبات میں آکر کچھ ایسے الفاظ استعمال کیے جو درست نہیں تھے۔
زاہد احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ پوڈکاسٹ میں سوشل میڈیا کے موجدین کے بارے میں بات کر رہے تھے نہ کہ ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں۔ انہوں نے کہا ’’میں نے انہیں جہنمی کہا، جو میری غلطی تھی، مجھے افسوس ہے کیونکہ میں نے جذبات میں آکر بات کی۔‘‘
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی کے جنت یا جہنم کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے، کیونکہ یہ اللہ کا کام ہے۔ زاہد نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی بات درست کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان سے بہت سے نوجوان متاثر ہوتے ہیں اور وہ دین سے متعلق غلط پیغام نہیں دینا چاہتے۔
View this post on Instagramاداکار کی اس وضاحت پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی صارفین نے زاہد احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کرنا ایک بہادرانہ عمل ہے اور انہوں نے عاجزی دکھا کر اپنی عظمت ثابت کی۔
دوسری طرف کچھ صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ زاہد احمد کا ’’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘‘ ہوگیا ہے، یعنی انہوں نے عوامی ردعمل کے بعد اپنا مؤقف بدل لیا۔ کچھ صارفین نے زاہد احمد اور ٹک ٹاکرز دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، یہ کہتے ہوئے کہ دونوں فریق اپنی حد سے تجاوز کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب زاہد احمد کے ایک پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی۔ ان کی اس وضاحت نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ پوری ڈیجیٹل کمیونٹی کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔