ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی کاز لسٹ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی کاز لسٹ منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی سماعت کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر 4 فروری کو سماعت کرنی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست کی کازلسٹ منسوخ کرکے کیس نو اسکوپ میں ڈال دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 7 نومبر 2024 کی سماعت کازلسٹ سے منسوخ کر کے کیس نو اسکوپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے 27 اگست کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اِسی نوعیت کی ایک اور درخواست دائر ہونے پر دونوں کیسز کو یکجا کر کے دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن درخواست کی کی درخواست
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ؛ علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ہوئی، علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ آج کے پی میں گرینڈ جرگہ ہے، ملک بھر سے عمائدین آئے ہیں،عدالت کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی کردے،جج مبشر حسن چشتی نے کہاکہ آپ تفصیلی آرڈر دیکھ لیجیے گا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟گورنر خیبرپختونخوا
مزید :