سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا اور اس کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی۔ پی اے اے نے کہا کہ فلائی ادیل ایف 3166 جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچی، سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سعودی عرب کی نئی ایئرلائن
پڑھیں:
حکومت امریکا سے تجارتی خسارے کو حل کرنے کیلئے بات چیت چاہتی ہے: وزیر خزانہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی فنڈ برائے ترقی کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمان المرشد سے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سلطان بن عبدالرحمان المرشد سے ملاقات کے دوران وزیرخزانہ نے سعودی آئل سہولت کے تحت واجب الادارقوم کی فوری ادائیگی کی درخواست کی اور ساتھ ہی سعودی فنڈ سے کراچی کوئٹہ این-25 منصوبے کے لئے مالی معاونت کی درخواست بھی کی۔
دوسری جانب اٹلانٹک کونسل تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت امریکا سے تجارتی خسارے کو حل کرنے کےلیے تعمیری بات چیت کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح وفد کے دورے کی توقع ہے۔
اس سے پہلے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا سے ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے ، امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو جائزہ لینے کو تیار ہیں۔
مزید برآں وزیر خزانہ نے عالمی بینک جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات کی جس دوران روزگار میں اضافے کےلئے نجی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
مستونگ؛نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2لیویز اہلکار جاں بحق
مزید :