OMDURMAN, SUDAN:

سوڈان کے علاقے اومدرمان میں سبزی منڈی پر شیلنگ اور فضائی کارروائی سے 56 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی وزارت صحت نے بتایا کہ پیراملیٹری ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے ہفتے کو سبزی منڈی پر حملہ کیا، جس سے 56 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 158 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سوڈان کی حکومت کے ترجمان اور وزیر ثقافت خالد العلیسر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور اس حملے سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے۔

وزیر ثقافت اور ترجمان نے بیان میں کہا کہ پیرا ملیٹری فورس کے مجرمانہ ریکارڈ میں ایک اور خون ریز واقعے کا اضافہ ہوگیا ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی پر آرٹلری شیلنگ مغری اومدورمان سے ہو رہی تھی جہاں آرایس ایف کا بدستور کنٹرول ہے اور ان کو ڈرونز کی سہولت بھی حاصل ہے۔

جنوبی اومدورمان میں ایک شہری نے بتایا کہ آر ایس ایف نے گلیوں میں شدید فائرنگ کی اور مزید یہ کہ آرٹلری شیلز اور راکٹ بھی گر رہے تھے۔

حملے میں بچ جانے والے شہری کا کہنا تھا کہ شیل سبزی منڈی کے مرکزی مقام پر آگرے تھے، اسی لیے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سبزی منڈی

پڑھیں:

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد ہلاک

طیارہ اپنی دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے مشرقی علاقے میں چین کی سرحد کے نزدیک مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اُس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونوف اے این-24 ماڈل کا یہ طیارہ انگارا ایئرلائنز کی ملکیت تھا جس نے بلاگوویشچنسک سے ٹنڈا کے لیے پرواز بھری تھی۔ طیارہ اپنی دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خراب موسم اور حد نظر کی کمی کے باعث طیارے نے بلندی کا غلط اندازہ لگایا اور ممکنہ طور پر درختوں سے ٹکرا کر گرگیا۔

روس کی ایمرجنسی وزارت کا کہنا ہے کہ طیارے کا ملبہ ٹنڈا شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر جنوب میں ایک پہاڑی جنگلاتی علاقے میں ملا جہاں پہنچنا دشوار گزار موسم اور زمین کی ساخت کے باعث فوری ممکن نہ تھا۔ طیارے میں 5 بچوں سمیت 42 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔ جن میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔ ایک چینی مسافر بھی شامل ہے۔ گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ روسی ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تاہم روسی ایوی ایشن پہلے ہی مغربی پابندیوں کے باعث مسائل کا شکار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد
  • روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار
  • راکٹ حملوں کے جواب میں تھائی لینڈ کے کمبوڈیا کے فوجی اہداف پر تابڑ توڑ فضائی حملے
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • بنوں میں پولیس چوکیوں پر خوارج کے حملے جوابی کارروائی سے ناکام
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 8دہشت گرد ہلاک
  • غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 15 فلسطینی ہلاک