پریس کلب: سینئر صحافی محمد انور‘ خالد مخدومی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام سینئر صحافیوں محمد انور اور خالد مخدومی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے موقع پر دعا کی جارہی ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے زیرِ اہتمام سنیئر صحافیوں محمد انور اور خالد مخدومی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس ہفتہ کو منعقد ہوا، جس میں مقررین نے محمد انور اور خالد مخدومی کی صحافتی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ دونوں صحافیوں نے انتہائی دیانتداری کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دیے اور صحافتی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، انہوں نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے کبھی کسی خبر کو نہیں روکا۔ مقررین میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل، سابق سیکرٹری پریس کلب مقصود یوسفی، سینئر صحافی منیرالدین، خالد مخدومی کے بھائی سینئر صحافی محمد طارق مخدومی، محمد انور کے صاحبزادے ارحم نے بھی خطاب میں مرحومین کی زندگی اور حالات پر روشنی ڈالی۔ عبدالجبار ناصر نے فاتحہ خوانی کرائی۔ سہیل افضل نے کہا کہ خالد مخدومی بہت خوش مزاج انسان تھے، محمد انور نے تشویشناک حالات میں زندگی گزاری لیکن اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیتے رہے۔ مقصود یوسفی نے کیا کہ خالد مخدومی نے صحافت اختیار کرتے ہوئے اپنے والد اور بڑے بھائی کا احترام برقرار رکھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خالد مخدومی کی پریس کلب
پڑھیں:
ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔