بانی پی ٹی آئی کیلئے ابھی تک امریکی کال نہیں آئی، 8 فروری کو احتجاج نہ کریں ورنہ پہلے جیسا ہو گا: وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کیلئے امریکا سے فون کال نہیں آئی، اگر کوئی فون کال موصول ہوئی تو تب دیکھیں گے۔ مذاکرات سے متعلق پی ٹی آئی سے پوچھیں کہ کیا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی سے درخواست کریں گے کہ 8کو جلسہ نہ کریں، اگر انہوں نے ہماری درخواست کو قبول نہ کی توپھر وہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔ قانون حرکت میں آئے گا، غیرقانونی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک ڈنکی لگا کر جانے والوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب کے دو ڈویژن فیصل آباد اور گجرات سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا اصلاحات لا رہے ہیں۔ بہت جلد ایف آئی اے میں تبدیلی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ دعوی تو نہیں کرتے کہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے کا سلسلہ مکمل طور پر ختم کر دیں گے مگر اس کو حتی الامکان کم کر دیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کے 14 شہروں میں پاسپورٹ کائونٹرز بنا رہے ہیں۔ نادرا اور پاسپورٹ حکام مل کر عوام کو سہولت بہم پہنچا رہے ہیں۔ پاسپورٹ اتھارٹی بنے گی تو مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں حقیقت نہیں ہوتی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے بھی پی ٹی آئی نے ایسی ہی تاریخیں طے کی تھیں۔ پاکستان کا امریکی حکومت سے اچھا تعلق ہے، دورہ کامیاب رہا، جس کے اثرات جلد سامنے آئیں گے ۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار سٹیڈیمز پر خرچہ ہوا ہے ، بہت سارے اور لوگوں کے خواب بھی ٹوٹے ہیں، ان کا خیال تھا سٹیڈیمز کے لیے کام مکمل نہیں ہو گا اور ایونٹ کہیں اور منتقل ہو گا۔ لوگوں کی جانب سے کشتی کے ذریعے یورپ جانے کے لیے ویزے کا غلط استعمال کرنا انتہائی غلط اور باعث تشویش ہے۔ پاسپورٹ کی بروقت ترسیل کا نظام بہتر کرنے کا واحد حل پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ہی ہے۔ محسن نقوی نے کہا انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈائون ہونے والا ہے۔ حکومت نے غیر قانونی طور پر باہر جانے والوں اور بدنامی کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا وزیر داخلہ پی ٹی ا ئی کے خلاف رہے ہیں
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔