لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں، پاکستان کے امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، میرے دورے کے اثرات جلد سامنے آئیں گے، شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے تحریک انصاف 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے، اگر درخواست قبول نہ کی تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں، پاکستان کے امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، میرے دورے کے اثرات جلد سامنے آئیں گے، شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں نادرا سنٹر پیکو روڈ میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا۔ وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کاؤنٹرز پر موجود عملے سے بھی ملاقات کی۔ نادرا سنٹر پیکو روڈ میں پاسپورٹ آفس 2 شفٹ میں کام کرے گا اور شہری رات 11 بجے تک پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو نادرا سنٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی پاسپورٹ، ڈی جی نادرا لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا نادرا سنٹرز اور پاسپورٹ آفس ملکر عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں، بروقت پاسپورٹ کی ترسیل کا نظام بہتر کرنےکا واحد حل پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ہے، جس پر وزیر اعظم سے بات بھی کرلی ہے، اب پاسپورٹ دفاتر یا نادرا کے کام میں کسی بھی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو رہی۔ کچھ عرصے بعد ایف آئی اے میں بہت بڑی تبدیلی لانے والے ہیں، امیگریشن کاؤنٹرز پر ہمیں سختی کرنی پڑ رہی ہے، کیونکہ کچھ لوگ غیر قانونی طریقوں سے کشتیوں کے ذریعے یورپ اور دیگر براعظموں میں جانے کی کوشش کرتے ہیں، مجھے لوگوں کے مسائل کا احساس ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ جائز طریقے سے جانیوالوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ گجرات اور فیصل آباد ڈویژن سے سب سے زیادہ لوگ غیر قانونی طور پر سفر کی کوشش کر رہے ہیں، اسی ضمن میں ایف آئی اے میں بھی نمایاں تبدیلیاں ہونیوالی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا جب پاکستانی قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہیں تو ہمیں خوشی ہوتی ہے، لیکن غیرقانونی طور پر جانے والوں اور ملک کی بدنامی کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس بات کا دعویٰ نہیں کر سکتا کہ ایجنٹ مافیا کا سرے سے خاتمہ ہوجائے گا، تاہم حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہونیوالا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ہے اور

پڑھیں:

سعودی عرب میں جرائم پر مزید 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں گداگری اور مختلف جرائم میں ملوث 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کر دیئے گئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی حلقہ اسلام آباد راجہ خرم نواز نے کی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سعودی عرب نے گداگری سمیت مختلف جرائم میں ملوث 4 ہزار 300 افراد کی لسٹ بھیجی تھی، ان تمام افراد کو واپس لاکرانکے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو آگاہ کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کے تجویز کردہ لوگوں کو محدود پیمانے پر ممنوعہ بورکے لائسنس دیں گے۔

آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے

متعلقہ مضامین

  • پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا ہوگا: نائب وزیراعظم
  • صدر زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات
  • دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے: وزیرداخلہ محسن نقوی
  • 12 ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف
  • سعودی عرب میں جرائم پر مزید 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ
  • پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
  • پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا: طلال چوہدری
  • مولانا نے اتحاد کیوں نہیں بنایا
  • جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ