اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی،جنید ا کبر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ لانگ مارچ میں یہ فرق ہو گا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ایک تقریب سے خطاب کے دوران جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری حکومت میں شہباز شریف کے بچے نہ روئے تو پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں گا۔ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کیلئے مجھے عمران خان نے کوئی ہدایت نہیں دی۔ موجودہ تنظیمیں ہی کام کرینگے۔
پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور صدر اردوان کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے، وفاقی وزیر
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گل
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں رہ کر مقدمہ لڑ رہے ہیں، بھاگے نہیں، تحریک انصاف نظریے کی قیمت چکا رہی ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے، تحریک انصاف خاندانی پارٹی نہیں، بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے، کارکنان اور رہنما فیصلہ تسلیم کریں گے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کو لے کر آیا جائے، تحریک انصاف خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات میں زیادہ سیٹیں جیت سکتی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے بھی بہادر ہیں، پاکستان آئیں تو خوش آمدید کریں گے۔