Daily Mumtaz:
2025-11-03@18:07:07 GMT

سوارا بھاسکر کا ایکس اکاؤنٹ معطلی کے بعد بحال

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

سوارا بھاسکر کا ایکس اکاؤنٹ معطلی کے بعد بحال

اداکارہ سوارا بھاسکر کا ایکس اکاؤنٹ ‘معطل’ اور ‘ہیک’ ہونے کے بعد دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے۔

سوارا نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک پوسٹ شیئر کی تاکہ اس اپڈیٹ کو شیئر کیا جا سکے۔ مزید برآں، انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس عمل کے دوران ان کے ساتھ تعاون کیا۔

خیال رہے کہ 26 جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر اداکارہ نے جو پوسٹ کی تھی اسے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کا ایکس اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

جس کے بعد انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ایکس کے اس اقدام کو ‘مضحکہ خیز اور ناقابل برداشت’ قرار دیا اور انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اس فیصلے پر نظرثانی اور اسے واپس لینے کی درخواست کی۔

بعدازاں ایک اور پوسٹ میں سوارا نے کچھ تصاویر بطور ثبوت پیش کرکے بتایا تھا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کسی مشکوک ای میل کے سبب بظاہر ہیک ہوگیا ہے۔

انہوں نے ایک تفصیلی نوٹ میں اس مسئلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزام کے بعد 30 جنوری کو اپنے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ کر دیا تھا جس کے خلاف میں نے اپیل کی تھی، اس کے بعد میں نے اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنے اور اپنے X اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ پھر مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2 فیکٹر آتھینٹیکیشن بند کردی گئی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘اگلے دن 31 جنوری کو مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ کسی نامعلوم اکاؤنٹ نے میرے ہینڈل سے بھیجا گیا انویٹیشن قبول کر لیا ہے اور اب وہ پوسٹ کر سکتے ہیں، ڈی ایم بھیج سکتے ہیں اور فہرستیں اور گروپس بنا سکتے ہیں، حالانکہ میں نے کسی کو بھی ایسا کوئی انویٹیشن نہیں بھیجا’۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ‘بلیو ٹک تصدیق شدہ اکاؤنٹ ReallySwara اب بھی ایکس پر موجود ہے لیکن اب مجھے اس تک رسائی نہیں ہے، ایسا لگتا ہے کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے، ساتھ ہی اس انویٹیشن کے بارے میں اس گفتگو کے حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے اسکرین شاٹس بھی پوسٹ کیے’۔

تاہم کل رات گئے ایکس پر ایک پوسٹ کر کے اداکارہ نے اکاؤنٹ کی بحالی کا بتایا، انہوں نے کہا کہ ‘آخر کار ہم ایک پریشان کن شخص کی طرح واپس آ گئے ہیں، آپ سب کا شکریہ جنہوں نےایکس بھارت کی مدد کی’، مداحوں نے اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کیا اور سوارا کو مبارکباد دی۔

سوارا بھاسکر ہمیشہ اپنے خیالات اور سیاسی موقف کے بارے میں کھل کر بولتی ہیں، اکثر ان کی وجہ سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فی الحال، وہ اپنی شادی اور زچگی کے بعد وقفے پر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا ایکس اکاؤنٹ اداکارہ نے انہوں نے کے بعد تھا کہ گیا ہے

پڑھیں:

ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا

1994 میں مس ورلڈ بننے اور دہائیوں سے فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی ایشوریہ رائے آج اپنی 52 ویں سال گرہ منا رہی ہیں۔ 

ہم دل چکے صنم اور دیو داس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والی ایشوریہ رائے نے اپنے کیریئر میں کبھی پیچھے مڑ کو نہیں دیکھا۔

انھوں نے نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری کے تما  بڑے اعزاز اور انعامات اپنے نام کیے بلکہ بین الاقوامی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ فرانس حکومت نے ایشوریہ رائے کو آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز نے نوازا تھا۔

ایشوریہ رائے کی کامیابی صرف ان کی خوبصورتی کے مرہون منت نہیں ہے بلکہ ان کی پُراعتماد شخصیت اور باوقار انداز کا بھی ہے۔ وہ بیک وقت ایک اچھی اداکارہ، ماں اور بیوی ہیں۔

اداکارہ ایشوریہ کا حسن 52 سال کی ہونے کے باوجود تاحال تازگی اور کشش سے بھرپور ہے جس کا مقابلہ کوئی نووارد اداکارہ بھی نہیں کرسکتیں۔

بین الااقوامی جریدے سے گفتگو میں ایشوریہ رائے نے اپنے سدا بہار حسن کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میری زندگی مصروف ترین ہے اور مجھے اس پر توجہ دینے کا وقت نہیں مل پاتا۔

انھوں نے کہا کہ ہم خواتین سارا دن مختلف کردار نبھاتی ہیں اور اسکن کیئر روٹین کا وقت نہیں مل پاتا لیکن ایک سادہ طریقے سے اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔

ایشوریہ رائے نے مشورہ دیا کہ سب سے آسان اور مؤثر چیز ہے صفائی اور ہائیڈریشن کو برقرار رکھنا ہے۔ صاف رہیں، پانی پئیں اور باقی سب خود ہی ٹھیک ہوجائے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ میں چاہے گھر پر ہوں یا شوٹنگ پر موئسچرائزنگ نہیں بھولتی۔ جِلد کی نمی برقرار رکھنا فلمی کیریئر کے آغاز سے ہی میری روزمرہ کی عادت ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ موئسچرائزنگ جِلد کے لیے سانس لینے جتنا ضروری ہے۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، جِلد کو صاف رکھیں اور سب سے بڑھ کر خود سے محبت کریں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb)

 

متعلقہ مضامین

  • ’نئے فون کا ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑا‘، قاسم گیلانی کی پوسٹ پر شدید تنقید
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت کا خطرہ، بین الاقوامی رپورٹ میں انکشاف
  • کراچی کا ای چالان سسٹم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج ،جرمانے معطلی پٹیشن
  • ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے