WE News:
2025-04-25@11:13:12 GMT

سندھ کے وزیر کھیل نے اپنا الگ کرکٹ بورڈ لانے کا ذکر کیوں کیا؟

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

سندھ کے وزیر کھیل نے اپنا الگ کرکٹ بورڈ لانے کا ذکر کیوں کیا؟

صوبہ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش کے علیحدہ کرکٹ بورڈ کے قیام کے بیان نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر کھیل کے  بیان پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں، کوئی اس بیان کی ستائش کر رہا ہے اور کوئی اس بیان پر صوبائی وزیر کھیل پر شدید تنقید کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ2 روزقبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش نے کرکٹ بورڈ کو دھمکی دی تھی کہ اگر سندھ کے کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند نہ کیا گیا تو ان کے پاس اپنا الگ بورڈ قائم کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

سردار محمد بخش مہر نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ دھمکی دے کر تنازع کھڑا کر دیا ہے کہ اگر مقامی کھلاڑیوں کو ان کے جائز مواقع سے محروم رکھا گیا تو سندھ کے لیے علیحدہ کرکٹ بورڈ قائم کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کی جانب سے منعقدہ صوبائی یوتھ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد بخش مہر نے سندھ کے کرکٹرز کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ قومی ٹیم میں ان کے صوبے سے کھلاڑیوں کو مناسب پہچان اور مواقع نہیں دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرکٹ صرف پنجاب یا خیبر پختونخوا کے لیےنہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا کھیل ہے جس کی جڑیں سندھ میں بھی گہری ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ سندھ کے بہت سے کھلاڑی جو قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ پیچھے رہ گئے ہیں اور ان کے میرٹ کے باوجود ملک کی نمائندگی کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔

محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ کے کرکٹرز کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، ‘ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر جب دوسرے کھیلتے ہیں تو یہ باہر بیٹھ کر انہیں دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔

دو روز قبل سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش نے کرکٹ ٹیم کے حوالے سے تبصرہ کیا ، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا پر صوبائیت کا رنگ دیا ، ایک اخبار نے سرخی لگائی اور اسی کے پیچھے سب ہو لئے، حالانکہ وزیر موصوف نے انتہائی مناسب تبصرہ کیا ہے ۔ کھیل کو انتشار کی نظر نہ کریں ۔ pic.

twitter.com/huoM2hoaRq

— Sadakat Khan (@SadakatKhanl) February 2, 2025

اس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے محمد بخش مہر کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دو روز قبل سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش نے کرکٹ ٹیم کے حوالے سے تبصرہ کیا ، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا پر صوبائیت کا رنگ دیا گیا، ایک اخبار نے سرخی لگائی اور اسی کے پیچھے سب ہو لیے، حالانکہ وزیر موصوف نے انتہائی مناسب تبصرہ کیا ہے۔ کھیل کو انتشار کی نظر نہ کریں۔

صوبائی وزیر کھیل کے بیان پر بعض صارفین تبصرہ کر رہے ہیں کہ اس طرح کچھ بھی نہیں ٹیم ہمیشہ میرٹ پر منتخب ہوتی ہے، صوبائی وزیر کھیل نے شکوہ تو کیا لیکن ان کھلاڑیوں کی نشاندہی نہیں کی جو ٹیم میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 اور سہ فریقی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں فخر زمان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے شروع ہوگا اور 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 رکنی اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جس نے آخری بار 2024 کے آخر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لیا تھا۔

عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی سی بی تبصرے خطاب سلیکشن سندھ کرکٹ بورڈ سوشل میڈیا شکوہ صارفین صوبائیت صوبہ سندھ علیحدہ کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان محمد بخش مہر میرٹ نظر انداز وزیر کھیل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی سی بی سلیکشن سندھ کرکٹ بورڈ سوشل میڈیا شکوہ صارفین صوبائیت علیحدہ کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان وزیر کھیل سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش صوبائی وزیر کھیل سوشل میڈیا کرکٹ بورڈ تبصرہ کیا ٹیم میں کے لیے

پڑھیں:

بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟

پہلگام واقعہ کے بعد ایشیاکپ 2025، ٹی20 ورلڈکپ 2026 اور چیمپئینز ٹرافی 2029 جیسے میگا ایونٹس میں بھارت کی میزبانی خطرے میں پڑنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر میں 7 لاکھ سے فوج ہونے کے باوجود پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد ٹیموں کی سیکیورٹی کا بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ اور حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گمبھیر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی پلئیرز کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے"

دوسری جانب بھارت نے واقعے کے بعد روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر تحقیق اس کا الزام پرپاکستان پر لگادیا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: "میں تمہیں مار دوں گا" بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی

بھارتی بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سہواگ کی اپنے ہی کرکٹر پر سرجیکل اسٹرائیک، متنازع آؤٹ پر بول اُٹھے

گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا الزام بغیر تحقیق کیے پاکستان پر لگادیا تھا اور بھارتی بورڈ نے مودی کی ایما پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ کا ہی بائیکاٹ کا فیصلہ کرڈالا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • کرکٹ میں بھی سیاست، پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو کیا پیغام دیا؟
  • ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن کا اعلان کر دیا
  • ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا۔پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی، کرکٹ کھیلنے سے انکار
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! “کرکٹ نہیں کھیلیں گے”
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! کرکٹ نہیں کھیلیں گے
  • آئی پی ایل: ایک منٹ کی خاموشی، چیئرلیڈرز اور ڈی جے پرفارمنس بھی منسوخ
  • پی سی بی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
  • پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا