کوئٹہ کے سرکاری دفاتر بدعنوانی کے مراکز بن گئے ہیں، جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ شہر کے سرکاری دفاتر رشوت خوری اور بدعنوانی کا گڑھ بن گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں قائم سرکاری دفاتر بدعنوانی کا گڑھ بن گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے رشوت خوری کرتے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق و دیگر کابینہ اراکین نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے سرکاری دفاتر عوامی مسائل کے حل کے بجائے رشوت خوری اور کرپشن کے مراکز بن چکے ہیں۔ کوئٹہ شہر روز بروز مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت، کرپشن اور حرام خوری کی وباء نے ہر ڈیپارٹمنٹ اور ان کے اکثریت عملہ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ جائز کام کے لئے عوام کو تنگ کرنا اور ان سے رشوت طلب کرنے والے عذاب الٰہی سے ڈریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرکاری دفاتر
پڑھیں:
کوئٹہ: بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکوئٹہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کادھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ہوا ہے جس میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔