پتنگ بازی کو روکنے پر ناکامی ؛ اسلام آباد پولیس انسپکٹر دھمکیوں پر اترآیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک :اسلام آباد پولیس کے ایک انسپکٹر نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر مسجد کے لاؤڈ سپیکر پر پتنگ باز کا گھر گرانے اور اسکو سرعام جوتے مار نے کا اعلان کردیا
ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس نے انوکھا کارنامہ سرانجام دے دیا تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاؤڈاسپیکر پر خاص اعلان کیا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہ ہوچکی ہے ۔ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر پتنگ باز کو سرعام جوتے مارنے کا اعلان بھی کیا گیا۔اشفاق وڑائچ کا والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ ایس ایچ او سیکرٹریٹ بول رہا ہوں ، اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں کہ کوئی بھی پتنگ بازی نہیں کرے گا، یہ خونی کھیل ہے جس سے کسی کی بھی جان ضائع ہوسکتی ہے ‘۔ایس ایچ او نے والدین سے مزید کہا کہ ’ یہ کان کھول کر سن لیں اور اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں ۔انہوں نے کہا کہ ’ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے ’’ باپ ‘‘ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور اس کا گھر بھی ڈی مولش ( مسمار ) کروں گا ‘۔
وزیر اعظم کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات ،ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں
اسلام آباد پولیس نے آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے 37 اڈوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ مجموعی طور پر 267 گھروں کی تلاشی لی گئی۔
کارروائی کے دوران 580 مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی جن میں سے 37 افراد کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا
پولیس کے مطابق سٹی زون میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
آپریشن کے دوران 17 مشکوک موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دی گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف اس کریک ڈاؤن میں تمام زونل ایس پیز نے بھرپور شرکت کی۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔