پولیس نے چھینی گئی کارآدھے گھنٹے میں برآمد کرلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار پولیس نے چھینی ہوئی کار آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گلشن معمار کے علاقے سے کار نمبر KVY-286 گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی۔ فوری اطلاع پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس سے چھینی ہوئی کار برآمد کرلی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔ کار مالک شہروز نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد کا درجہ حرارت 33 سے 35، کوئٹہ 24 سے 26، لاہور 40 سے 42، کراچی 41 سے 43، پشاور 35 سے 37، گلگت 22 سے 24 اور مظفر آباد کا درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
آج ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد 44، چھور، لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص اور شہید بینظیر آباد میں 43 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔