سندھ آبادگاربورڈ کا سرکاری طورپر گندم کی خریداری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ آبادگار بورڈ نے سرکاری طور پر گندم کی خریداری نہ کرنے اور قیمتیں مقرر نہ کرنے کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مخالفت کی ہے۔ بورڈ نے 6 کینالز کو سندھ اور ملک کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ آبادگار بورڈ نے کہا ہے کہ گندم کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے یکطرفہ فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوگا بلکہ اس کی کاشت اور پیداوار میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔حیدرآباد میں سندھ آبادگار بورڈ کا اجلاس صدر محمود نواز شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی، ڈاکٹر محمد بشیر نظامانی، اسلم مری، عمران بزدار، نواز احمد نظامانی، طاھا میمن، احسن ارباب، صادق علی شاہ معصومی، محمد عمر جمالی، مراد علی شاہ بکیرائی، علی مردان شاہ، منظور احمد سولنگی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں زراعت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں حکومت کی جانب سے گندم کی ڈی ریگولیشن، پانی کی صورتحال اور 6کینالز کے خلاف جاری جدوجہد شامل ہے ۔ اجلاس میں بورڈ کے صدر محمود نواز شاہ نے وفاقی حکومت اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان گندم کی ڈی ریگولیشن پر ہونے والے اجلاس میں پیش کیے گئے بورڈ کے مقف سے آگاہ کیا۔سندھ آبادگار بورڈ کے اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت نے گزشتہ سال سے ہی گندم کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ آبادگار بورڈ اجلاس میں گندم کی
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اظہار تشویش
ویب ڈیسک :پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی، جس دوران اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے غزہ میں اسر ائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً اوآ ئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے، مغربی کنارے پر قبضے کی اسرائیلی پارلیمینٹ کی منظوری کا مقصد فلسطینی شناخت کو مکمل طور پر مٹانا ہے۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطےکی تازہ صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔