پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مینار پاکستان پر 8 فروری کا جلسہ اور ملک گیر احتجاج بانی عمران خان کے کہنے پر کر رہی ہے۔

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام کا شکریہ بھی ادا کریں گے کہ انہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا اور یوم سیاہ بھی منائیں گے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالیہ حمزہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 8 فروری کو حکومت ہمیں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازات دے۔ اس حوالے سے ہم لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔ اگر ہمیں اجازت نہیں ملتی تو ہمارا جلسہ احتجاج میں تبدیل ہو جائے گا۔

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے مینار پاکستان کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کرنے کی اجازات دی تو وہ ہم نہیں مانے گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں ہمیں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی؟

عالیہ حمزہ کے مطابق مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں ہمارے اسٹیج پر وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے پارٹی کے لیے قرنیاں دیں اور جیلیں کاٹیں۔ وہ سب اسٹیج پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی کرپشن کرنے کے جرم میں جیلوں میں نہیں گے بلکہ ہم پر 9 مئی کا الزام لگایا گیا، جس کے حوالے سے عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنا جائے تاکہ اصل ذمہ داروں کا پتہ چل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ابھی نندن کو مکمل علاج، عالیہ حمزہ پر تشدد، عالیہ حمزہ کی وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے اور اجازت نہ ملنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج عمران خان کے کہنے پر کر رہے ہیں۔

جس سیل میں رکھا گیا تھا اس کے ساتھ منشیات فروش خواتین قید تھیں

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عالیہ حمزہ نے بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو الگ سیل میں رکھا گیا تھا۔ میں خدیجہ شاہ اور صنم جاوید ایک سیل میں تھیں۔ ہمارے ساتھ والے سیل میں منشیات فروش عورتیں قید تھیں۔ جب ان کو نشہ نہیں ملتا تھا تو وہ شور مچاتی تھیں، تاکہ ہم سو نہ سکیں۔

عالیہ حمزہ کے مطابق ہمیں غائب کر کے سی آئی کوتوالی شفٹ کیا گیا، جہاں پر بڑے بڑے مجرمان اور دہشت گرد ہوتے ہیں۔ ہم پر کون سی ایف آئی آر نہیں ہوئی، ہر قسم کی ایف آئی آر درج کی گئی، ہر شہر کی جیل میں ہمیں قید کیا گیا۔

مجھے جیل میں پیغامات آتے تھے کہ پارٹی چھوڑ دیں تو رہائی مل جائے گئی

چیف آرگنائز عالیہ حمزہ نے بتایا کہ جیل کے اندر پیغامات آتے تھے کہ ایک پریس کانفرنس کریں، پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں تو آپ کی رہائی ہو جائے گئی۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ: خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ اور دیگر دوبارہ شامل تفتیش

ان کا کہنا تھا کہ یہ پیغامات ایک دفعہ نہیں متعدد بار ہمیں جیل میں دیے گئے، لیکن میں ثابت قدم رہی۔ یہ پارٹی توڑنا چاہتے تھے لیکن آج اس پارٹی میں آنے کے لیے دنیا بے چین ہے۔ یہ عمران خان کو مائنس کرنا چاہتے تھے عوام نے پلس کر دیا۔

ہم ہارڈ لائنر ہیں

عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ ہم ہارڈ لائنر ہیں، اگر ملک کے لیے کھڑا ہونا، صحافیوں کے لیے کھڑا ہونا، ججز، عدلیہ کی آزادی کے لیے کھڑا ہونا، پارلیمنٹ کی توقیر اور ووٹر کے لیے کھڑا ہونا ہارڈ لائنر ہوتا ہے تو میں ہارڈ لائنر ہوں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پی ڈی ایم کی حکومت میں ہمارے اوپر ظلم ہوا

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہم مہذب طریقے سے احتجاج اور جلسہ کرنا چاہتے ہیں مگر اجازت نہیں دی جارہی۔ مریم نواز کالجز، یونیورسٹیز میں جاکر بچوں کو کہہ رہی ہیں کہ ہم انتشاری ہیں، ان کے پاس کیا ثبوت ہے؟ پیکا ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ ہونا چاہیے اور ان کے پاس کیا ثبوت ہے کہ ہم انتشاری ہیں؟ ان کو کالجز اور یونیورسٹیز میں جانا پڑا ہے اس کا مطلب ہے ان کو علم ہے کہ الیکشن ہونے والے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میرے لیے غیر ضروری ہیں

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا جن کو عوام کی پروا نہ ہو، ٹک ٹاک بنانی ہو، شعبدہ بازی کرنا ہو ۔ڈارمے بازیاں کرنا ہوں وہ ہمارے لیے غیر ضروری ہیں۔ ہم تو پاکستانی عوام کے لیے نکلے ہیں، یہ بتائیں کہ یہ پاکستانی عوام کے لیے کیا کر رہے ہیں میں کیوں مریم نواز کو ڈسکس کروں میرے نزدیک ضروری ہے کہ میں اپنی پالیسز کو ڈسکس کروں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

8 فروری جلسہ پی ٹی آئی تحریک انصاف چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ مریم نواز مینارپاکستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی تحریک انصاف چیف ا رگنائزر عالیہ حمزہ مریم نواز مینارپاکستان مینار پاکستان پر کا کہنا تھا کہ ہارڈ لائنر مریم نواز سیل میں یہ بھی نے کہا

پڑھیں:

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کا کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد

---فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں اے ٹی سی اسلام آباد نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانئ پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

 پی ٹی آئی وکلا نے عدالت سے فرد جرم مؤخر کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جس کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر اپیلیں نمٹادی گئیں

سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ہر جگہ یہ کہا جاتا ہے کہ مقدمات درج ہوگئے ٹرائل نہیں ہو رہا، یہ آپ لوگ ہی کہتے ہیں یا تو کہہ دیں کہ مقدمات کا ٹرائل نہ ہو۔

وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ بات ان کیسز کی نہیں ہے، یہ سیاسی کیسز کی بات ہے۔

عدالت نے کہا کہ آپ کی بریت کی درخواستیں خارج ہوچکی ہیں، اب تو وہ چیلنج بھی ہوچکی ہیں۔

اے ٹی سی نے راجا راشد حفیظ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ راشد حفیظ جب تک مچلکے جمع نہیں کروائیں گے کورٹ روم نہیں چھوڑیں گے۔

عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ مقدمے کے ملزمان میں فیصل جاوید خان، واثق قیوم، عامر کیانی و دیگر نامزد ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالیہ حمزہ کو پانچ روز بعد جیل سے رہا کر دیا گیا
  • عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا
  • پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا
  • تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
  • راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کا کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد
  • راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا
  • پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم