وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)وزیراعلی سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لے کیا ہے۔ترجمان وزیر اعلی ہائوس کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کورنگی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دکان دار کی ہلاکت پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اپنے علاقوں میں امن و امان یقینی بنا ئیں۔وزیر اعلی سندھ کی کراچی پولیس اور رینجرز کو قانون شکنوں اور مجرموں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کردی ہے۔شہر میں ہر صورت امن و امان بحال رہنا چاہیے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔وزیر اعلی سندھ نے شہر میں ضلعی اور ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے کی ہدایت دی یے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں سڑکوں پر تجاوزات ہیں ان کو ہٹایا جائے۔وزیراعلی سندھ نے جاں بحق دکاندار کی مغفرت کے لیے دعابھی کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعلی سندھ
پڑھیں:
وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
اسلام آباد:وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال دھڑلے سے ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے سائٹس کو بند کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو ڈیٹا لیک کی خبر نشر کی تھی جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی 7رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
دوسری جانب، ڈیٹا لیک معاملے کی تفتیش کرنے والی این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا ڈیٹا بھی ویب سائٹس پر بکنے لگا ہے۔