کُرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کُرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ کُرم میں قیام امن کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کُرم میں چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے، شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلہ جڑ سے ختم کیا جائے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ جرگے سے مسائل کا حل نکالا ہے، چیلنجز بہت ہیں تاہم ہر چیلنج سے مقابلے کو تیار ہیں، بنکرز کُرم میں قیام امن کے لیے مسئلہ تھے، جنہیں روز گرایا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کُرم سو سال سے زیادہ پرانا مسئلہ ہے جو وقتاً فوقتاً اٹھتا رہا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ راشن کی چار بڑی کھیپ کُرم پہنچائی جا چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کہ ک رم
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔