WE News:
2025-07-24@23:12:06 GMT

ملک کو 1971 جیسی صورتحال درپیش ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

ملک کو 1971 جیسی صورتحال درپیش ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کوتشویشناک قرار دیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک کے تشویشناک حالات میں لاپتا افراد بلوچستان کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

یہ بھی پڑھیں: قوانین کو ہتھیار بنایا جارہا ہے جس کا نشانہ صرف عمران خان ہیں، عمر ایوب

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایف سی کے 18جوانوں کی شہادتیں ہوئی، جہاں آئی جی بغیر سیکیورٹی پروٹوکول کوئٹہ چھاونی سے باہر نہیں نکل سکتے، بلوچستان کے 8 اضلاع میں کوئی پاکستان کا جھنڈا نہیں لہرا سکتا، یہ صورتحال بنی ہوئی ہے بلوچستان میں کوئی ترانہ نہیں گا رہا۔

عمر ایوب کا کہنا موقف تھا کہ ملک کو 1971 جیسی صورتحال درپیش ہے، دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد مارنگ بلوچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو لاکھوں لوگوں کا مجمع اکٹھا ہوگیا، ملک کس ڈگر جا رہا ہے اور یہ لوگ عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق کا عمر ایوب کو ٹیلیفون، پی ٹی آئی کا مذاکراتی اجلاس میں شرکت سے صاف انکار

عمر ایوب کے مطابق ایف بی آر ایک ہزار 10 گاڑیاں لینے کے چکر میں ہے، شہباز شریف قومی اسمبلی میں تقریر نہیں کر سکتے، سب ڈرپوک لوگ ہیں یہ انسٹالڈ حکومت ہے ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں، یہ اتنا بھی نہیں کر سکتے تھے کہ کھلے ماحول میں ہماری عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرواسکیں۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو ہوش نہیں ہے، ملک کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، اس حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے، ہم لوگ 8  فروری کو صوابی میں احتجاج کرتے ہوئے یوم سیاہ منائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

8 فروری اپوزیشن لیڈر بلوچستان صوابی عمر ایوب مینڈیٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر بلوچستان صوابی عمر ایوب مینڈیٹ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر کا 9 مئی کیس میں سزا پر ردعمل آگیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے 9 مئی کے کیس میں سنائے گئے سزا کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت نے میرے خلاف جو فیصلہ دیا ہے، وہ آئینی تقاضوں سے ہٹ کر اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے پر سنایا گیا ہے۔

ملک احمد بھچر نے دعویٰ کیاکہ ان کے خلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر سزا سنا دی گئی۔

ان کے بقول 26ویں ترمیم کے بعد عدالتیں حکومتی دباؤ میں کام کررہی ہیں، اور 9 مئی جیسے سیاسی نوعیت کے مقدمات میں ایسے فیصلے متوقع تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جیسے ہی فیصلے کی مصدقہ کاپی موصول ہو گی، وہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ اپنی ممکنہ نااہلی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر 9 مئی کا پلان کامیاب ہوجاتا تو ہم میں سے آج کوئی بھی زندہ نہیں ہوتا، وزیردفاع خواجہ آصف

واضح رہے کہ عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر، رکن قومی اسمبلی احمد خان چٹھہ اور رانا بلال سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سزا عدالت جانے کا اعلان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • گنڈا پور مولا جٹ کی طرح بیانات دیتے ہیں کے پی میں تو آپریشن چل رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا
  • بلوچستان کا پاکستان کے ساتھ الحاق اتفاق رائے سے ہوا تھا: وزیرِاعلیٰ بلوچستان
  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں کن سیاسی جماعتوں نے آنے سے انکار کیا؟
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا اعلان
  • 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
  • سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس
  • بابوسر ٹاپ ، 15 سیاح تاحال لاپتہ ، گلگت بلتستان حکومت نے سفری ہدایات جاری کر دیں
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل
  • ایران اپنے میزائل اور جوہری پروگرام سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، صیہونی اپوزیشن لیڈر
  • اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر کا 9 مئی کیس میں سزا پر ردعمل آگیا