ساہیوال: باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثہ کا شکار، دلہا، دُلہن جاں بحق، 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ساہیوال میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
پولیس کا بتانا کہ بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے یسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور کلہاڑی کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہجرت کالونی گلی نمبر 53 اے میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
سول لائن پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 24 سالہ فرید اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ خود کو گولی مار کر اقدام خودکشی کا معلوم ہوا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے بخاری کالونی میں فائرنگ سے 55 سالہ تاج محمد زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا فیوچر کالونی میں جھگڑے کے دوران سر پر کلہاڑی کے وار سے 46 سالہ وزیر شاہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 بھائیوں میں جائیداد کے تنازعے پر جھگڑا ہوا تھا جس میں اختر نے اپنے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا جو کہ موقع سے فرار ہوگیا ۔