کراچی:

ویمنز پریمیئر لیگ 2025 کا آغاز 14 فروری سے بھارت میں شروع ہونے والا ہے جس میں خواتین کرکٹرز کی نامور کھلاڑی بھی حصہ لے رہی ہیں۔

رائل چیلنجرز بنگلور ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی جس کی قیادت اسمرتی مندھانا کر رہی ہیں۔ ایونٹ کی جہاں زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں وہیں خوبصورت خواتین کرکٹر کے چرچے بھی ہو رہے ہیں۔

چارلی ڈین

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی آف اسپنر چارلی ڈین ویمنز پریمیئر لیگ میں اپنا ڈیبیو کریں گی۔ انہیں نیوزی لینڈ کی زخمی کھلاڑی سوفی ڈیوائن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آف اسپنر چارلی ڈین کی بولنگ خاص طور پر مڈل اوورز میں سب سے زیادہ مؤثر رہتی ہے جبکہ کبھی کبھار ڈیتھ اوورز میں بھی کمال دکھا دیتی ہیں۔ انہوں نے ٹی20 میں 50 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔

چارلی ڈین مداحوں کے درمیان اپنی اچھی شکل کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

اسمرتی مندھانا

رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والی اسمرتی مندھانا ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی فاتح کپتان ہیں۔

ویمنز پریمیئر لیگ کے 18 میچز کے دوران اسمرتی مندھانا نے 24.

94 اوسط کے ساتھ 449 رنز بنا رکھے ہیں جن میں ان کی دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اپنی شاندار بیٹنگ کے علاوہ، اسمرتی مندھانا نے اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور میدان سے باہر اچھے رویے کے باعث مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا رکھی ہے۔

ایلیس پیری

کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو ایلیس پیری کا خواتین کرکٹرز میں نام سب سے اوپر آتا ہے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر اپنی شاندار بیٹنگ اور بولنگ کی بدولت خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

ویمنز پریمیئر لیگ کے 17 میچز کے دوران ایلیس پیری نے 54.54 اوسط اور 124.74 اسٹرائیک ریٹ سے 600 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 11 وکٹیں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔

ایلیس پیری کرکٹ اور فٹبال کپ دونوں کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

گراؤنڈ میں اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ ایلیس پیری اپنے حسن کے اعتبار سے مداحوں میں کافی مشہور ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویمنز پریمیئر لیگ اسمرتی مندھانا چارلی ڈین

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے پہاڑ جیسا ہدف عبور کرکے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا، فائنل میں جگہ بنالی

ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ممبئی میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز ون ڈے میچ میں انڈیا ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا ویمنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ 339 رنز کا مشکل ہدف بھارتی بیٹرز نے 48.3 اوورز میں پورا کر کے شائقین کو حیران کردیا۔

آسٹریلیا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 338 رنز بنائے۔ فوبی لچ فیلڈ نے شاندار 119 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلس پیری نے 77 اور ایشلی گارڈنر نے 63 رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے شری چرنی اور دیپتی شرما نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں انڈیا ویمنز نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔ جمیما روڈریگز نے ناقابلِ شکست 127 رنز بنائے، ان کے ساتھ کپتان ہرمن پریت کور نے 89 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان 167 رنز کی شاندار پارٹنرشپ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ اور اینابیل سدھرلینڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یونٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گی، بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • ویمنز ورلڈکپ 2025 کا فائنل گزشتہ 12 ایونٹس کے فائنل سے مختلف کیوں ہوگا؟
  • افشاں قریشی نے اپنی خوبصورت محبت کی کہانی سنادی
  • اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی قرآن کی خوبصورت تلاوت، ویڈیو وائرل
  • ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
  • ویمنز ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
  • ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے پہاڑ جیسا ہدف عبور کرکے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا، فائنل میں جگہ بنالی
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی کپتان کی شاندار کارکردگی، متعدد ریکارڈز ٹوٹ گئے