بھارت کے دو بلے باز ہربھجن سنگھ سے ڈرتے ہیں، آف اسپنر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل ان سے ڈرتے ہیں۔
ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل نے ڈیبیو ان کی زیرِ کپتانی کیا۔ جب وہ کپتان تھے تو انہوں نے ان دونوں کو رانجی ٹرافی میں شامل کرنے کے لیے کہا۔ وہ ان کی ترقی دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ دونوں ان کے ساتھ زیادہ مذاق نہیں کرتے نہیں، معلوم نہیں وہ کیوں ڈرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ابھیشیک شرما تسلسل کے ساتھ بولنگ کرے۔ اس کی سیم پوزیشن اچھی ہے، اس کے اندر ایک اچھے بائیں ہاتھ کے اسپنر کی تمام خوبیاں ہیں۔
ہربھجن سنگھ کا اپنے یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ یہ بھارتی ٹیم 2026 ٹی 20 ورلڈ کپ میں جانے کے لیے تیار ہے۔ انڈیا نے انگلینڈ کو دونوں طرح یعنی ہدف کا دفاع اور تعاقب کرتے ہوئے شکست دی۔ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو مخالف ٹیم کی کمر توڑ سکتے ہیں۔
واضح رہے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں ابھیشیک شرما نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 135 رنز اسکور کیے تھے۔ بھارت نے سیریز 1-4 سے اپنے نام کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ابھیشیک شرما ہربھجن سنگھ
پڑھیں:
ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔