سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان گرین ہائیڈرون کے شعبے میں مفاہمت
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان گرین ہائیڈروجن بریج کے سلسلے میں ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے ۔ اس کا مقصد سعودی عرب میں گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پیدا کر کے اسے یورپ برآمد کرنا ہے۔یاد داشت پر سعودی کمپنی ایکوا پاور اور جرمن کمپنی سیفی نے دستخط کیے۔ دونوں کمپنیاں مشترکہ منصوبوں کو ترقی دیں گی،جس کے نتیجے میں 2030 ء تک سعودی عرب سالانہ 2 لاکھ ٹن گرین ہائیڈروجن یورپ کو برآمد کرے گا۔ایکوا پاور کمپنی گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا کی پیداوار پر توجہ دے گی،جب کہ سیفی کمپنی شریک سرمایہ کار اور اہم خریدار کے طور پر کام کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرین ہائیڈروجن
پڑھیں:
دفاعی معاہدہ: پی سی اے اے ہیڈکوارٹر پر سعودی پرچم لہرا دیا گیا
—فائل فوٹوزپاکستان سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم کے ساتھ سعودی پرچم لہرا دیا گیا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب سے پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوجی طاقت اور سعودی مالی وژن سے خلیج کی سلامتی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جس کا مرکز سعودی عرب و پاکستان کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری ہے۔
سعودی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے۔
گزشتہ روز ریاض میں ہونے والے تاریخی معاہدے کے تحت کسی بھی ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
سعودی عرب اور ایٹمی طاقت پاکستان کے درمیان ریاض میں جامع دفاعی معاہدہ ہو گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک سعودی ’اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کی 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے۔