کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم شروع
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میںمیں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ۔ گزشتہ کوئٹہ سمیت صوبے کے کے 36 اضلاع میں انسدادپولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔مہم کے دوران26 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔بلوچستان بھر میں سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم شروع۔ پولیو ایمرجنسی سینٹر کے مطابق،مہم 7 روزہ تک جاری رہے گی۔ جس میں 26لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیومہم میں 11 ہزار 653 میڈیکل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جنکی سیکورٹی کیلیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔پولیو ایمرجنسی سینٹر کے مطابق سال 2024ء کے دوران بلوچستان میں پولیو کے سب سے زیادہ 27 کیس رپورٹ ہوئے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیو مہم شروع انسداد پولیو
پڑھیں:
سبی، کراچی سے کوئٹہ جانیوالے بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ جس میں ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع سبی میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں بولان میل کی ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کی جانب جانے والی ٹریک کی کلئیرنس کا عمل جاری ہے۔ کلئیرنس کا عمل مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ کے بعد بولان میل کوروانہ کیا جائے گا۔