بھارت: آدھی شادی ہال میں، آدھی پولیس اسٹیشن میں
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بھارت کے شہر سورت میں ایک جوڑے کی شادی کا آغاز تو ہال میں ہوا تاہم اس کا اختتام تھانے میں ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سورت شہر میں جوڑے کی شادی کی تمام رسومات مکمل ہو گئی تھیں صرف گلے میں ہار ڈالنے باقی تھے کہ شادی کو اچانک روک دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو شادی کو دولہا کے گھر والوں نے مبینہ طور پر تقریب میں کھانا ختم ہونے کی وجہ سے روکا۔
ڈپٹی کمشنر پولیس الوک کمار کے مطابق دونوں خاندانوں میں کھانے کی مبینہ کمی پر جھگڑا ہوا جس کے بعد دولہا کے خاندان نے شادی کی باقی رسم کرنے سے انکار کر دیا۔
ڈی سی پی کے مطابق نے دلہن دولہا کے خاندان کے رویے سے پریشان ہوئی جس کے بعد اس نے پولیس سے رابطہ کیا اور کہا کہ لڑکا شادی کے لیے تیار ہے لیکن اس کے گھر والے راضی نہیں ہیں۔
پولیس کے مطابق اس سارے معاملے کے بعد اس کے حل کے لیے دولہا اور دلہن سمیت ان کے گھر والوں کو بھی پولیس اسٹیشن بلایا گیا۔
پولیس کی مداخلت اور مدد کے بعد دولہا کے خاندان نے شادی کو مکمل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تاہم یہاں بھی یہ کیس مکمل طور پر حل نہیں ہوا کیونکہ دلہن نے شادی ہال میں واپس آنے کی صورت میں دوبارہ لڑائی کا امکان ظاہر کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کے خدشے کے پیشِ نظر پولیس نے جوڑے کو شادی کی بقیہ رسمیں تھانے ہی میں مکمل کرنے کی اجازت دی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
مالدیپ نے تمباکو نوشی کے خلاف ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نئی نسل کے لیے تمباکو کے استعمال پر مستقل پابندی نافذ کر دی، یوں وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے آئندہ نسلوں کے لیے سگریٹ نوشی کو قانونی طور پر ممنوع قرار دیا ہے۔
مالدیپ کی وزارتِ صحت کے مطابق نئے قانون کے تحت یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر زندگی بھر تمباکو مصنوعات کی خرید و فروخت اور استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔
یہ قانون صدر محمد معیزو نے مئی میں منظور کیا تھا، جس کا مقصد تمباکو سے پاک نسل کی تشکیل اور عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی ایک جرات مندانہ اقدام ہے تاکہ نوجوان شہری تمباکو کے مہلک اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
حکام کے مطابق یہ پالیسی عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔