عاطف خان کا عون چوہدری سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
عاطف خان کا عون چوہدری سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے عون چوہدری سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔ عاطف خان نے ڈگی میں بھاگنے اور اداروں سے چوری چھپے ملاقات کرنے والوں پر طنز کے تیر چلا دئیے۔
عاطف خان کی مبینہ آڈیو لیک بھی سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کلب روزانہ واک کے لئے جاتا ہوں، عون چوہدری سے معمول کی ملاقات ہوئی، کوئی سازش کرنے نہیں گیا تھا، سازش اوپن جگہ پر نہیں کی جاتی، سازش کے لیے خفیہ جگہ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ فرمان اگر تصویر شیئر کرنے کے بجائے مجھ سے پوچھ لیتے تو اچھا ہوتا، میں نے کبھی بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو برا بھلا نہیں کہا نہ کبھی کالز کرکے لوگوں کو جمع کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عون چوہدری سے کرنے والوں
پڑھیں:
درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے اے ٹی ایم مشین جیسے پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے، چوہدری شافع
چودھری شافع حسین(فائل فوٹو)۔پنجاب کے وزیر اوقاف و مذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ درباروں پر اے ٹی ایم مشین کی طرز پر پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام درباروں کےلیے فنڈز کا اجرا کیا ہے، اوقاف کی زمینوں پر قبضہ ختم کروانے کیلئے ٹیم بنا دی ہے، جو اوقاف کی جگہ پر قابضین بیٹھے ہیں انہیں نہیں چھوڑیں گے۔
چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ لاہور میں قابضین سے پانچ ایکڑ تین کینال کی اوقاف کی زمین واگزار کروائی ہے، پنجاب بھر میں جہاں قابضین بیٹھے ہیں ان جگہوں کو خالی کروائیں گے۔